صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 83
صحيح البخاری جلد ٦ ۸۳ ۵۹ - كتاب بدء الخلق روایت نمبر ۳۲۴۴ کے مضمون پر ہی محمول کرنا چاہیے۔عنوان باب میں جن آیات کے الفاظ کی شرح بیان کی گئی ہے، ان آیات کی تفسیر مقصود نہیں بلکہ جنت کا وصف بیان کرنا مد نظر ہے۔اس لئے سورتوں اور آیات کے حوالہ جات دے دیئے گئے ہیں۔یہ الفاظ متعلقہ سورتوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔عنوان باب میں بعض اقوال کے جو حوالے دیئے گئے ہیں، وہ امام ابن حجر نے حل کئے ہیں۔مثلاً ابو العالیہ کا قول ابن ابی حاتم نے موصولاً نقل کیا ہے اور اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ سے متعلق بسند مجاہد یہ روایت کی ہے کہ وہ سلسلہ تناسل کے لوازمات سے پاک ہوں گی اور یہی روایت بسند قتادہ ان معنوں میں نقل کی گئی ہے کہ وہ عورتیں مُطَهَّرَةٌ مِنَ الْأَذَى وَالإِثْمِ گند اور گناہ سے پاک ہوں گی۔(فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۳۸۵، ۳۸۶) طبری نے بھی انہی معنوں سے واضح اور مفصل الفاظ میں محولہ بالا روایت نقل کی ہے۔نیز ایک روایت میں ہے کہ اہل جنت کو ہر بار اسی قسم کا پھل پیش کیا جائے گا اور اُن سے کہا جائے گا : كُلُوا فَإِنَّ اللَّونَ وَاحِدٌ وَالطَّعْمَ مُختلف کھاؤ رنگ تو ایک ہی ہے مگر مزہ اور ہے (فتح الباری جزء 4 صفحہ ۳۸۶) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی شرح آیت وَأَتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا زیادہ واضح ہے کہ اشتراک تسمیہ ہے اور حسن بصریؒ کا قول بھی اسی آیت کی شرح میں بایں الفاظ نقل کیا گیا ہے۔مُتَشَابِهًا أَى خِيَارًا لَا رَدَاءَةَ فِيهِ یعنی اخروی نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے زیادہ اچھی ہوں گی، ان میں نقص اور رڈی پین نہ ہو گا۔(فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۳۸۶) بَابِ ۹ : صِفَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ جنت کے دروازوں کا بیان وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کوئی شئے أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الْجَنَّةِ۔جوڑا جوڑا (اللہ کی راہ میں ) نکالی، اسے جنت کے دروازہ سے بلایا جائے گا۔حضرت عبادہ بن صامت) نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں روایت کی۔۔فِيْهِ عُبَادَةُ عَنِ النَّبِيِّ ٣٢٥٧: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ :۳۲۵۷ سعید بن ابی مریم نے ہمیں بتایا کہ محمد بن حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ قَالَ مطرف نے ہم سے بیان کیا، کہا: ابو حازم نے مجھے بتایا۔حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ انہوں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے حضرت اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله سہل نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْجَنَّةِ ثَمَانِيَةُ فرمایا: جنت میں آٹھ دروازے ہیں۔اس میں ایک أَبْوَابٍ فِيْهَا بَابٌ يُسَمَّى الرَّيَّانَ ایسا دروازہ ہے جس کا نام ریان (یعنی سیراب) ہے۔رَضِيَ (جامع البيان للطبرى سورة البقرة آيت واتوا به متشابها (تفسیر ابن ابی حاتم سورة البقرة آیت واتوا به متشابها