صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 68
صحيح البخاري - جلد 1 ۶۸ ۵۹ - كتاب بدء الخلق جَنَاحَكَ۔ وَقَالَ الْعُلَمَاءُ فِي أَجْنِحَةِ الْمَلَائِكَةِ إِنَّهَا صِفَاتٌ مَّلَكِيَّةٌ لَّا تُفْهَمُ إِلَّا بِالْمُعَايَنَةِ - ( مع الباري شرح كتاب المغازی، باب غزوة موتة، جزء صفحہ ۶۴۵) لفظ جناحین ظاہری معنی میں نہیں ۔۔۔ اس سے مراد ملکی صفت اور روحانی قوت ہے جو حضرت جعفر کو عطا کی گئی۔ اور قرآن کریم نے بازو کو جناح سے تعبیر کیا ہے، وسعت دیتے ہوئے۔ ( قرآن کریم میں ) اللہ تعالیٰ کا قول ہے: اپنے بازو کو اپنے ساتھ چمٹالے۔ علماء کا قول ہے کہ پروں سے مراد ملکی لی صفات ہیں جو بغیر مشاہدہ نہیں سمجھی جاسکتیں۔ فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى ۔۔۔۔۔ روایت نمبر ۳۲۲۳۲ میں سورۃ النجم ہی کی آیت کا حوالہ دیا گیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں : وو ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دس لاکھ کے قریب قول و فعل میں سراسر خدائی کا ہی جلوہ نظر آتا ہے اور ہر بات میں ، حرکات میں ، سکنات میں، اقوال میں ، افعال میں روح القدس کے چمکتے ہوئے انوار نظر آتے ہیں ۔“ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۱۱۶) روایت نمبر ۳۲۳۲ میں جو سورۃ النجم کی آیت دَنَى فَتَدَلَّى ، فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى کا حوالہ دیا گیا ہے وہ غائت درجہ وصال اور اتحاد فی المقصد پر دلالت کرتا ہے۔ فقرہ مَا أَوحی میں اس وحی کے تعجب انگیز کمال کا مفہوم پایا جاتا ہے۔ سورۃ النجم کے اس رکوع میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسان کے لئے شفیع قرار دیئے گئے ہیں جو کامل اور ابدی واسطہ اتصال ہیں ان کے اور معبود حقیقی کے درمیان ۔ ان آیات کا سیاق کلام کامل ارتقاء اور معراج منتہی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوا۔ چنانچہ یہ آیات جملہ فَلِلَّهِ الْآخِرَةُ وَالْأُولَی پرختم کی گئی ہیں۔ جس کے معنی ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اوّل و آخر ، آغاز و انجام، دنیا و آخرت اور آپ کی شان عظمت مآب خارق عادت اور حیرت انگیز ہے۔ اللہ کا ان معنوں میں یہ استعمال عرب کے قدیم لٹریچر ( ادبیات ) میں بکثرت ہے اور اب تک اسی مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ طوالت کے خوف سے دو تین مثالوں پر اکتفا کیا جاتا ہے۔ -1 علی بن کا تب کا مشہور شعر ہے: الَا لِلَّهِ طَيْفٌ مِنْكَ يَسْقِي بكَأْسَاتِ الْكَرَى زُورًا وَمَيْنًا وفيات الأعيان وأنباء أهل الزمان، حرف العين، صردر الشاعر، جزء٣ صفحه ٣٨٥) تیرے خیال کا کیا کہنا جو جھوٹ و فریب سے نیند کے جام پلا رہا ہے۔ - ایک عراقی مشہور شاعر ایک خوبرو دوشیزہ سے متعلق جسے وہ دجلہ کے کنارے پر سیر کرتے دیکھ پایا ہے، کہتا ہے : تَهَادَتْ تُرِينِي الْبَدْرَ مُحْدِقَةً بِهَا أَوَائِسُ إِحْدَاقَ الْكَوَاكِبِ بِالْبَدْرِ فَلِلَّهِ مَا قَدْ هِجْنَ لِي مِنْ صَبَابَةٍ الْقَتْ بِهَا طَيَّ الضُّلُوعِ عَلَى الْجُمْرِ چاند سا مکھڑا دکھاتی ہوئی وہ خراماں خراماں جا رہی تھی۔ وہ ہم دوشیزاؤں کے حلقہ میں ایسی تھی جیسے چاند تاروں کے حلقہ میں ۔ جذبات محبت و عشق ان دو شیزاؤں نے کیسے بھڑکائے گویا میرے پہلوؤں کو انگاروں پر ڈال دیا۔