صحیح بخاری (جلد ششم)

Page 318 of 516

صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 318

صحيح البخاری جلد ۲ ۳۱۸ ۲۰ - کتاب احاديث الأنبياء عَظِيمٌ وَهُوَ يَوْمٌ نَجَّى اللَّهُ فِيْهِ مُوسَی اور یہ وہ دن ہے جس دن اللہ نے موسیٰ کو نجات دی وَأَغْرَقَ آلَ فِرْعَوْنَ فَصَامَ مُوسَی اور فرعون کی قوم کو غرق کیا تھا۔ اس لئے موسیٰ نے اللہ شُكْرًا لِلَّهِ فَقَالَ أَنَا أَوْلَى بِمُوسَى کا شکریہ ادا کرنے کے لئے روزہ رکھا۔ یہ دیکھ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ان سے زیادہ موسیٰ مِنْهُمْ فَصَامَهُ وَأَمَرَ بِصِيَامِهِ۔ سے تعلق رکھتا ہوں۔ چنانچہ آپ نے بھی اس دن اطرافه: ۲۰۰٤ ، ٣۹۷۳، ٤٦٨٠، ٤٧٣٧۔ روزہ رکھا اور لوگوں کو روزہ رکھنے کے لئے فرمایا۔ تشریح : وَكَلَّمَ اللَّهُ مُوسَى تَكْلِيمًا: اس اسلوب خطاب کا تعلق بھی اس کلام الہی سے ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح سرفراز فرمائے گئے ۔ چنانچہ یہ آیت یوں شروع ہوتی ہے: إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِنْ بَعْدِهِ ۚ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَاسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهرُونَ وَسُلَيْمَنَ وَآتَيْنَا دَاوُدَ زَبُورًا رُسُلًا قَدْ قَصَصْنَهُمْ عَلَيْكَ مِنْ قَبْلُ وَرُسُلًا لَّمْ نَقُصُصُهُمْ عَلَيْكَ وَكَلَّمَ اللهُ مُوسَى تَكْلِيمًا (النساء: ۱۶۵،۱۶۴) جس طرح ہم نے نوح اور اس کے بعد (دوسرے) تمام ابنیاء پر وحی ( نازل) کی تھی یقینا تجھ پر (بھی) ہم نے وحی (نازل) کی ہے اور ہم نے ابراہیم اور اسماعیل اور اسحق اور یعقوب اور (اس کی) اولاد اور عیسی اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان پر (بھی) وحی ( نازل ) کی تھی اور ہم نے داود کو ( بھی ) ایک کتاب دی تھی اور کئی ایسے رسول ہیں جن کی خبر ہم (اس سے) پہلے تجھے دے چکے ہیں اور کئی ایسے رسول ہیں جن کا ذکر ہم نے تجھ سے نہیں کیا اور اللہ نے موسیٰ سے خوب اچھی طرح کلام کیا تھا۔ اس آیت کا حوالہ بھی امام بخاری کے اسی نقطہ نظر کی تائید میں ہے کہ انبیاء کے ذکر سے دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی مقصود بالذات ہیں اور جو تین روایتیں اس باب کے تحت درج کی ہیں ان سے بھی مذکورہ بالا فقہ نظر کی تائید ہوتی ہے۔ پہلی اور دوسری روایت کا ایت کا تعلق اسراء یعنی معراج نبوی سے ہے اور تیسر ؟ اور تیسری کا تعلق مماثلت موسوی سے اور یہ تینوں روایتیں خاص طور پر قابل توجہ ہیں۔ آپ نے معراج : میں گزشتہ انبیاء بنی اسرائیل سے ملاقات کی جن میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر باب کی دو روایات میں ہے جو اختصار سے منقول ہے۔ اَزْدِ شَنُوعَةَ : یہ یمنی قبیلہ ہے جو عبد اللہ بن کعب بن مالک بن از د) کی طرف منسوب ہے۔ داودی کا قول ہے کہ اس قبیلہ کے لوگ دراز قد تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ رَجُلٌ ضَرْبٌ سے یہی مراد ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دراز قد دیکھا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو میانہ قد، سلسلہ موسویہ کا پہلا اور آخری نبی وفات شدہ