صحیح بخاری (جلد ششم)

Page 307 of 516

صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 307

صحيح البخاري - جلد 1 ۶۰ - کتاب احاديث الأنبياء نزدیک وہ عیسو ( بن الحق) کی نسل سے ہونے کی وجہ سے غیر اسرائیلی نبی تھے۔ ( جیوش انسائیکلو پیڈیا دائرۃ المعارف ) مسلمان مورخین نے ان کا نسب ایوب بن اسوص بن تارح بن روم بن عیص بن اسحاق بن ابراہیم لکھا ہے۔ اس میں عیص بن اسحاق ہے جو دراصل عیسو معلوم ہوتا ہے۔ تفصیل کیلئے دیکھئے تفسیر کبیر جلد پنجم ، سورۃ الانبیاء، آب۔ اء ، آیت ۸۴ صفحه ۵۴۹ تا ۵۵۱ رِجُلُ جَرَادٍ مِنْ ذَهَب: اس کے معنی ہیں بہت مال و دولت ۔ لفظ رجل بعض جانوروں کی طرف مضاف ہو کر بہتات و کشائش یا تنگی اور فقر وفاقہ کے مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً کہتے ہیں: رِجُلُ الْجَرَادِ سبزہ زار اور رِجُلُ الْغُرَابِ تنگ حالی - عربی ضرب المثل ہے۔ عربی ضرب المثل ہے ۔ صَرَّ عَلَيْهِ رِجْلَ الْغُرَابِ : أَوْقَعَهُ فِي ضَيْقٍ لَا مَخْلَصَ لَهُ مِنْهُ است ایسی مصیبت میں ڈال دیا جس سے اس کے لئے مخلصی نہیں۔ اقرب الموارد - رجل) (لسان العرب - غرب) زبان سے ناواقف عجمیوں نے مذکورہ بالا فقرہ کا لفظی ترجمہ کر کے یہ سمجھ لیا کہ حضرت ایوب پر سونے کی ٹڈیاں آسمان سے برسنے لگیں۔ اردو میں بھی محاورہ ہے: زمین سونا اگلنے لگی۔ آسمان نے سونا برسایا۔ اس کا یہ مفہوم نہیں کہ سونا برسنے لگا یا اگلا گیا۔ کہتے ہیں: كَأَنَّ نَبْلَهُمْ رِجُلُ جَرَادٍ گویا ان کے تیر ٹڈی دل تھے۔ (النهاية في غريب الأثر - رجل) شاعر ابونجم اپنے گدھے کی تیز رفتاری کا نقشہ کھینچتا اور کہتا ہے کہ جب وہ کنکریلی زمین میں دوڑتا ہے اس کے سموں سے کنکریاں اِدھر اُدھر ٹڈیوں کی طرح بکھرتی ہیں۔ ) ہیں ۔ (لسان العرب - رج رجل) غرض حدیث میں کثرت دولت مراد ہے۔ حضرت ایوب بہت بڑے تاجر بتائے جاتے ہیں۔ أَنِّي مَسَّنِيَ الشَّيْطَنُ : حضرت مولانا نور الدین خلیفة المسح الاول رضی اللہ عنہ نے مَسَّنِيَ الشَّيْطَانُ سے مراد شدت پیاس لی ہے۔ کیونکہ شَيْطَانُ الفَلَا (شیطان بیابان ) کہہ کر اس سے پیاس مراد لی جاتی ہے۔ الفاظ آیسی مَسَّنِيَ الشَّيْطَنُ بِنُصْبٍ وَعَذَابٍ (ص: (۴۲) سے ظاہر ہے کہ انہیں کسی بیابانی سفر میں غیر معمولی تکالیف کا سامنا ہوا اور انہوں نے انتہائی صبر اور دعا سے کام لیا جو سنی گئی ۔ هَذَا مُغْتَسَلِّ بَارِدٌ وَشَرَابٌ مزید قرینہ ہے کہ آیت میں شیطان سے مراد شدت پیاس ہے ( جو علاوہ دیگر تکلیفوں کے تھی۔ لیکن اعجوبہ پسند اسرائیلی راویوں کی قوت متخیلہ نے اصل واقعہ کو رنگ آمیزی سے کچھ کا کچھ بنا دیا ہے جو قرآن حکیم اور مستند حدیث میں بالکل نظر انداز ہے۔ فللہ الحمد ۔ باب ۲۱ وَاذْكُرْ فِي الْكِتَبِ مُوسَى إِنَّهُ كَانَ مُخْلَصًا وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا ۔ اور تو قرآن کے مطابق موسیٰ کا بھی ذکر کر، وہ ہمارا منتخب بندہ تھا اور رسول اور نبی تھا (مریم:۵۲) وَنَادَيْنُهُ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ اور ہم نے موسیٰ کو طور کی دائیں جانب سے پکارا اور الْأَيْمَنِ وَقَرَّبْتُهُ نَجِيًّا (مریم: (٥٣) اس کو اپنے اسرار بتاتے ہوئے اپنے قریب کر لیا۔ كَلَّمَهُ۔ وَوَهَبْنَا لَهُ مِنْ رَّحْمَتِنَا اور ہم نے اپنی مہربانی سے اس کو اس کا بھائی ہارون