صحیح بخاری (جلد ششم) — Page 295
صحيح البخاري - جلد ۲ ۲۹۵ ۶۰ - کتاب احاديث الأنبياء حضرت لوط علیہ السلام کے ذکر میں اس کا حوالہ بھی بلا وجہ نہیں۔ اس حوالہ سے او آوِي إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ (هود: (۸) کا مفہوم یہاں واضح کرنا مقصود ہے۔ یعنی ان کا بھی ایک مضبوط جتھا تھا۔ یہ شرح فراء نحوی کی ہے جن کے الفاظ بِمَنْ مَّعَهُ لِأَنَّهُمْ قُوَّتُهُ عنوان باب میں نقل کئے گئے ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۵۰۴) ابو عبیدہ نے بھی أَو آوى إلى رُكْنِ شَدِيدٍ سے عَشِيْرَةٍ عَزِيزَةٍ مَّنِيعَةٍ) نہایت قوی طاقتور قبیلہ مراد لیا ہے جو دفاع کرنے پر قادر ہو اور مقابلے میں غلبہ حاصل کرنے والا ہو۔ امام ابن حجر نے امام بخاری کے مذکورہ بالا حوالہ آیت سے متعلق دو احتمالوں کا اظہار کیا ہے وَهُوَ وَهُمْ فَإِنَّهَا مِنْ قِصَّةِ مُوسَى وَالضَّمِيرُ لِفِرْعَوْنَ ۔۔۔۔ کہ اس کا تعلق حضرت لوط علیہ السلام کے واقعہ سے نہیں بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعہ سے۔ ہے۔ برکنہ میں ضمیر ہ“ کا تعلق فرعون سے ہے۔ دوسرا احتمال یہ ہے کہ (أَوْ ذَكَرَهُ اسْتِطْرَادًا لِقَوْلِهِ فِي قِصَّةِ لُوطٍ أَوْ آوِى إِلَى رُكْنٍ شَدِيدٍ) واقعه لوط یعنی آیت اوى إلى رُكْنٍ شَدِید کے ضمن میں نقل کیا ہے۔ میرے نز نزدیک یہ احتمال درست ہے۔ امام بخاری کے ذہن میں کسی ہمسایہ اور : ہمدرد قوم کا شبخون ہے اور یہ کہ فرستادہ لوگ بطور پیشرو بھیجے گئے تھے تا حضرت لوط اور ان کے اہل بیت اور ہمنوا ساتھیوں کو شبخون سے بچایا جا سکے۔ اسی امر کے مد نظر مذکورہ بالا حوالوں اور ان کی شرح کا تعلق ہے۔ تَرْكَنُوا تَمِيلُوا : یہ حوالہ بھی بلا تعلق نہیں۔ حضرت لوط اور ان کے ساتھیوں کا بچانا ضروری تھا۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ * وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لا تُنصَرُونَ ) (هود : ۱۱۴) اور تم ان لوگوں کی طرف جنہوں نے ظلم ) کا شیوہ اختیار ) کیا ہے نہ جھکنا اور نہ تمہیں بھی جہنم کی آگ ( کی لپٹ) پہنچے گی اور اس وقت اللہ کے سوا تمہارا کوئی دوست (اور مددگار ) نہ ہوگا اور تمہیں کسی طرف سے بھی مدد نہیں ملے گی۔ اس طرح لفظ دابر کی شرح (لفظ آخر سے ) بھی ابو عبیدہ سے منقول ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُصْبِحِيْنَ (الحجر: (۶۷) یعنی یہ بات ہم نے اسے یقینی طور پر بتادی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہی کاٹ دی جائے گی۔ داہر کے معنی ہیں بڑھ جو تنے کا آخری حصہ ہوتی ہے۔ الغرض اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ قوم لوط بالکل نیست و نابود کر دی جائے گی۔ يُهْرَعُونَ : لفظ يُهْرَعُ کا معنی صرف اِسْرَاع ( جلدی سے آنا ) نہیں۔ بلکہ ایسا آنا ہے جس میں غیض و غضب اور طیش ہو۔ ابو عبیدہ نے اس کا مترادف يَسْتَحِثُونَ بیان کیا ہے۔ یعنی جلدی ج جلدی جلدی ہانکے جار ہے جارہے ہیں۔ نیز اس کے علاوہ اس میں خوف و دہشت کا مفہوم بھی ہے۔ ایک شاعر کا قول ہے : بِمُعَجَلاتٍ نَحْوَهُمْ نُهَارِعُ أَي نُزْعَجُ مَعَ الإسراع یعنی تیز روی کی مصیبتوں کے سبب سے ہم ان کی طرف لپکتے ہیں۔ يَزْعَجُونَ مَعَ الْإِسْرَاعِ یعنی اس میں علاوہ جلدی آ۔ آنے کے برافروختگی اور برہم برافرو تلی اور برہمی اور جکڑنے کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۶ صفحہ ۵۰۵) : لِلْمُتَوَسِّمِينَ کے معنى لِلنَّاظِرِينَ کئے گئے ہیں یعنی غور کرنے والوں کے لئے ۔ سورۃ الحجر آیت ۷۵ میں