صحیح بخاری (جلد پنجم)

Page 40 of 573

صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 40

صحيح البخارى جلده تشریح: دام ۵۴ - كتاب الشروط إِذَا شُتَرَطَ الْبَائِعُ ظَهْرَ الدَّابَّةِ إِلَى مَكَانٍ مُسَمًّى جَازَ : مسئلہ معنونہ سے متعلق امام بخاری کا فیصلہ اثبات میں ہے کہ بوقت بیج اگر بائع یا مشتری کی طرف سے کسی استثناء کا اظہار کر دیا جائے اور دونوں راضی ہوں تو ایسی شرط جائز ہوگی ؛ اور یہی فتویٰ امام احمد بن حنبل ، اسحاق بن راہویہ، ابو ثور ، اوزاعی اور ابن شبرمہ کا ہے۔لیکن بعض فقہاء کے نزدیک بیچ میں ایسی شرط جو عقد بیع کو باطل کرنے والی ہو جائز نہیں۔جیسے بریرہ کی آزادی میں مالکوں کی عائد کردہ شرط عقد مکاتبت کے منافی تھی ؛ یا گھر کی بیچ میں یہ شرط کر لی جائے کہ اس میں سکونت نہ اختیار کی جائے گی ؟ یا سواری کی بیچ میں کہ اس پر سواری نہ کی جائے گی۔اصحاب السنن نے بعض روایتیں نقل کی ہیں، جن میں صراحت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع میں شرط کو منع فرمایا ہے کہ امام بخاری نے حضرت جابر کے واقعہ سے جمہور کے فتویٰ کی تائید کی ہے کہ بیچ کے الفاظ دیکھے جائیں گے۔اگر وہ بیچ کو باطل کرنے والے ہوں تو ایسی شرط جائز نہیں اور اگر کوئی شرط بیچ کو باطل نہیں کرتی تو جائز ہوگی۔اشہب مالکی نے ایسی صورت میں بیچ تو صحیح قرار دی ہے اور شرط باطل۔امام ابو حنیفہ اور امام شافعی کے نزدیک ایسی بیع باطل نہیں بلکہ فاسد ہوگی۔( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۳۸۶) (عمدۃ القاری جز ۱۳۰ صفحه ۲۹۳) بَاب ٥ : الشُّرُوطُ فِي الْمُعَامَلَةِ معاملات میں شرائط عائد کرنا رضی ۲۷۱۹ : حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا ۲۷۱۹: ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزَّنَادِ عَنِ الْأَعْرَج ہمیں خبر دی۔(انہوں نے کہا:) ابو زناد نے ہمیں بتایا۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ نے قَالَتِ الْأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: انصار نبی صلی اللہ علیہ وسلم وَسَلَّمَ اقْسِمُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا سے کہنے لگے: ہمارے اور ہمارے بھائیوں کے درمیان النَّخِيْلَ قَالَ لَا فَقَالُوْا تَكْفُوْنَنَا الْمَنُوْنَةَ یہ کھجوروں کے درخت تقسیم کر دیں۔آپ نے فرمایا: نہیں۔تو (انصار) نے (مہاجرین سے) کہا: تم ہماری وَنُشْرِكْكُمْ فِي الثَّمَرَةِ قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا۔اطرافه: ۲۳۲۵، ۳۷۸۲ جگہ محنت کرو تو ہم تم کو پھلوں میں شریک کر لیں گے۔(مهاجرین نے ) کہا: اچھا؛ ہم نے قبول کیا۔(ترمذی، کتاب البيوع، باب ماجاء فى النهي عن الثنيا ) (ابوداؤد، كتاب البيوع، باب في المخابرة) (نسائی، كتاب البيوع، باب النهي عن بيع الثنيا حتى تعلم)