صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 530
صحيح البخاری جلده ۵۳۰ ۵۸ - کتاب الجزية والموادعة فرمایا: تَكَلَّمُ لَا بَأْسَ - پھر حضرت عمر نے ہر مزان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا تو حضرت انس نے کہا کہ ابھی آپ اسے کہہ چکے ہیں کہ تَكَلَّمُ لَا بَأْسَ اور ان الفاظ سے آپ اسے امان دے چکے ہیں۔چنانچہ حضرت زبیر نے بھی اس کی شہادت دی۔اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہرمزان کو چھوڑ دیا اور وہ مسلمان ہو گئے اور ان کے لئے بیت المال سے وظیفہ جاری ہوا۔(فتح الباری جزء ۱ صفحه ۳۳۰، ۳۳۱) (عمدۃ القاری جزء۱۵ صفحه ۹۴، ۹۵) غرض ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ مسلمانوں میں ذمہ داری کا احساس یہاں تک قوی تھا کہ اگر دلالت معنوی یا قرینے سے بھی ذمہ داری کا مفہوم پیدا ہوتا وہ اسے ملحوظ رکھتے۔اس باب کے تحت الگ روایت درج نہیں کی گئی۔کیونکہ یہ باب سابقہ باب ہی کے تسلسل میں ہے۔بَاب ۱۲ : الْمُوَادَعَةُ وَالْمُصَالَحَةُ مَعَ الْمُشْرِكِيْنَ بِالْمَالِ وَغَيْرِهِ مشرکوں سے مال وغیرہ پر سمجھوتہ کر کے لڑائی ترک کرنا اور ان سے صلح کرنا وَإِثْمُ مَنْ لَّمْ يَفِ بِالْعَهْدِ وَقَوْلُهُ وَإِنْ اور اس شخص کا گناہ جو عہد پورا نہ کرے اور اللہ تعالیٰ کا جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ جَنَحُوا طَلَبُوْا السَّلْمَ فرمانا: اگر وہ صلح کی طرف جھکیں تو تو بھی صلح کی طرف فَاجْنَحْ لَهَا (الأنفال: ٦٢) الْآيَةَ۔جھک۔وہ جھکیں یعنی وہ صلح کرنا چاہیں۔۳۱۷۳ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرٌ :۳۱۷۳ مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ بشر نے جو هُوَ ابْنُ الْمُفَضَّل حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مُفضل کے بیٹے ہیں ہمیں بتایا کہ بیچی (بن سعید انصاری) بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے بشیر بن بیار سے، حَثْمَةَ قَالَ انْطَلَقَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بشیر نے حضرت سہل بن ابی حمیہ سے روایت کی۔انہوں نے کہا: عبد اللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود بن وَمُحَيِّصَةُ بْنُ مَسْعُوْدِ بْنِ زَيْدٍ إِلَى زیدہ خیبر کو گئے اور اہل خیبر نے ان دنوں صلح کر لی تھی وہ خَيْبَرَ وَهِيَ يَوْمَئِذٍ صُلْحٌ فَتَفَرَّقَا فَأَتَى دونوں الگ ہو گئے۔پھر محیصہ عبداللہ بن سہل کے پاس مُحَيِّصَةُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَهْلٍ وَهُوَ آئے تو دیکھا کہ وہ مقتول ہیں اور خون میں تڑپ رہے يَتَشَحَّطُ فِي دَمِهِ قَتِيْلًا فَدَفَنَهُ ثُمَّ قَدِمَ تھے۔آخر انہیں دفن کیا۔پھر وہ مدینہ میں آئے اور الْمَدِينَةَ فَانْطَلَقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عبد الرحمن بن سہل اور مخیصہ اور خوبصہ جو دونوں مسعود سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةُ وَحُوَيْصَةُ ابْنَا مَسْعُوْدٍ کے بیٹے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور