صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 388
صحيح البخاری جلده ۳۸۸ ۵۶ - كتاب الجهاد والسير بَاب ١٦٨ : إِذَا نَزَلَ الْعَدُوُّ عَلَى حُكْمِ رَجُلٍ اگر دشمن ایک شخص کے فیصلہ پر آمادہ ہو جائے ٣٠٤٣ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبِ ۳۰۴۳: سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيْمَ عَنْ شعبہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے سعد بن ابراہیم سے، أَبِي أُمَامَةَ هُوَ ابْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ سعد نے ابوامامہ سے جو سہل بن حنیف کے بیٹے عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تھے۔ابو امامہ نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ بَنُو قُرَيْظَةَ عَلَى حُكْم سے روایت کی۔انہوں نے کہا کہ جب بنو قریظہ سعد سَعْدٍ هُوَ ابْنُ مُعَاذٍ بَعَثَ رَسُولُ اللهِ بن معاذ کے فیصلہ پر آمادہ ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ قَرِيْبًا علیہ وسلم نے ان کو بلا بھیجا۔وہ آپ کے قریب ہی مِّنْهُ فَجَاءَ عَلَى حِمَارٍ فَلَمَّا دَنَا قَالَ تھے۔گدھے پر سوار ہو کر آئے۔جب قریب پہنچے تو رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے سردار کے قُوْمُوْا إِلَى سَيِّدِكُمْ فَجَاءَ فَجَلَسَ استقبال کو اُٹھو۔وہ آئے اور آکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔آپ نے فرمایا: یہ لوگ إِلَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ إِنَّ هَؤُلَاءِ نَزَلُوْا عَلَى حُكْمِكَ آپ کے فیصلہ پر آمادہ ہیں۔حضرت سعد نے کہا: قَالَ فَإِنِّي أَحْكُمُ أَنْ تُقْتَلَ الْمُقَاتِلَةُ وَأَنْ تُسْبَي الذُرِّيَّةُ قَالَ لَقَدْ حَكَمْتَ فِيْهِمْ بِحُكُم الْمَلِكِ۔اطرافه ٣٨٠٤، ١٢١، ٦٢٦٢ - تشریح میں فیصلہ کرتا ہوں کہ ان میں سے لڑنے والوں کو مار ڈالا جائے اور ان کے بال بچے قید کر لئے جائیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ نے ان کے متعلق شاہی فیصلہ کیا ہے۔إِذَا نَزَلَ الْعَدُوُّ عَلَى حُكْمِ رَجُلٍ : روایت نمبر۳۰۴۳ کا تعلق غزوہ بنی قریظہ سے ہے۔فصیل کے لئے دیکھئے کتاب المغازی، باب ۳۱ مرجع النبي عل من الاحزاب ومخرجه إلى بنی قریظہ۔یہودیوں کے اس قبیلہ نے غزوہ احزاب میں سخت غداری سے کام لیا تھا مگر محصور ہو جانے اور محاصرہ سے تنگ ہونے پر حضرت سعد بن معاذ کو فیصلہ کے لئے ثالث منتخب کیا۔جنہوں نے احکام تو رات کے مطابق فیصلہ فرمایا۔