صحیح بخاری (جلد پنجم)

Page 233 of 573

صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 233

صحيح البخاری جلده - ۲۳۳ ۵۶- كتاب الجهاد والسير وَلَّى سُرْعَانُ النَّاسِ فَلَقِيَهُمْ هَوَازِنُ انہوں نے کہا نہیں اللہ کی قسم! نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بِالنَّبْلِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ پیٹھ نہیں پھیری۔بلکہ جلد باز لوگوں نے پیٹھ پھیری عَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ تھی۔ہوازن نے ان کا تیروں سے مقابلہ کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سفید فیچر پر سوار تھے۔ابوسفیان بن حارث اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم یہ (شعر) پڑھ رہے تھے: الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ : أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ میں موعود نبی ہوں اس میں جھوٹ نہیں میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں اطرافه: ٢٨٦٤، ۲۹۳۰، ۳۰۶۲، 4۳۱۵، 4316، 4317۔تشریح : وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً : ان ابواب میں سواری اور بار برداری کے جانوروں ، ان کے ناموں، ان کی اچھی اور بری خصلتوں، ان جانوروں کے نام رکھنے کی اغراض اور گھوڑوں کی تربیت و پرورش وغیرہ سے متعلق متعدد روایات بیان کی گئی ہیں۔اِسمُ الْفَرَسِ وَالْحِمَارِ : مختلف اوصاف کے لحاظ سے گھوڑوں کے خاص نام رکھے جاتے تھے۔گھوڑوں سے عربوں کی محبت مشہور ہے اور ان کے ذہنوں میں اب تک یہ خیال راسخ ہے کہ اگر کسی خاندان سے اس کے گھوڑوں کی نسل ختم ہو جائے تو اس خاندان کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔دوران جنگ عظیم اول اگست ۱۹۱۷ء میں مرحوم نمیر نابلسی (شام) کے یہاں مجھے چند روز قیام کا اتفاق ہوا۔ان کی ایک گھوڑی تھی جو سلطان صلاح الدین ایوبی کے صلیبی جہاد میں شریک ہونے والے گھوڑوں کی نسل سے تھی۔مرحوم جمال پاشا کمانڈر انچیف افواج ترکیہ بریہ و بحریہ نے اس گھوڑی کے لئے ایک ہزار اشرفی قیمت ان کو پیش کی مگر انہوں نے معذرت کی کہ یہ خاندانی گھوڑی ہے۔چاند ماری میں فمن حرب سے متعلق اس گھوڑی کی واقفیت، مہارت، جولائی اور اس کا کروفر اور اس کے داؤ پیچ اور دشمن کے محاصرہ میں اس کی تیز رفتاری اور عقل و سمجھ دیکھ کر مجھے تعجب اور جنگ میں ان گھوڑوں کی قدر و قیمت کا علم ہوا۔اس چاند ماری میں مجھے ہی نشان بنایا گیا تھا۔جس کے لئے ایک عمدہ گھوڑا سواری کے لئے مجھے دیا گیا۔ان کے یہاں گھوڑوں کے نام بھی تھے جو اُن کے خاص وصف پر دلالت کرتے تھے۔آنحضرت ﷺ کے کم و بیش چومیں سواری کے جانور تھے جن میں سے ایک گھوڑے کا نام متحیف تھا۔یعنی سختی سے پیچھا کرنے والا۔آپ کی ایک اونٹنی کا نام قصواء اور دوسری کا عضباء اور گدھے کا نام محقیر با یعفورتھا۔آپ کی بکری کا نام عیشہ تھا۔(عمدۃ القاری جزء ۴ اصفحہ ۱۴۶) یہ تسمیہ جانوروں سے الفت و محبت کی علامت ہے۔روایت نمبر ۲۸۵۴ میں