صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 164
صحيح البخاری- جلده ۱۶ ۵۶ - كتاب الجهاد والسير بَاب ١٠ : مَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ جو اللہ عز وجل کی راہ میں زخمی ہو ۲۸۰۳ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ :۲۸۰۳ : عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابی زناد سے، ابی زناد الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا يُكْلَمُ أَحَدٌ اِس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَم کوئی شخص بھی ایسا نہیں جواللہ کی راہ میں رخی ہوا فِي سَبِيْلِهِ إِلَّا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَاللَّوْنُ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ میں زخمی ہوتا ہے۔ مگر وہ ضرور قیامت کے روز اس حالت میں آئے ہو اور لَوْنُ الدَّمِ وَالرِّيْحُ رِيْحُ الْمِسْكِ۔ گا کہ رنگ تو خون کا رنگ ہو گا اور خوشبو مشک کی سی ۔ اطرافه: ٢٣٧، ٥٥٣٣ تشريح : مَنْ يُجْرَحُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ : یہ باب اس لیے باندھا گیاہے کہ تایا جاۓ جوشخص محض اعلائے کلمۃ اللہ کی خاطر زخمی ہوتا ہے یا دُکھ اُٹھاتا ہے تو اس کا اس کو اجر ملے گا۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَنْ يُكْلَمُ فِي سَبِيلِهِ : جملہ معترضہ ہے جس سے اس طرف توجہ دلانا مقصود ہے کہ ثواب کا دارو مدار نیت پر ہوتا ہے۔ اس لئے خالص نیت سے جو کام ہو اس میں ثواب یقینی ہے۔ اس کے علاوہ ترندی، ابن حبان اور ابوداؤد کی صحیح روایت بھی مقصود ہے جو حضرت معاذ بن جبل سے منقول ہے اور جس کے الفاظ یہ ہیں: مَنْ جُرِحَ جُرُحًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ نُكِبَ نَكْبَةً فَإِنَّهَا تَجِيُّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَغْزَرِ مَا كَانَتْ لَوْنُهَا الزَّعْفَرَانُ وَرِيحُهَا الْمِسْكُ اس روایت کی تمثیل کا تعلق زخموں کی نوعیت سے ہے اور حضرت ابو ہریرہ کی تمثیل والی روایت کا تعلق مجروح فی سبیل اللہ سے ہے۔ دونوں روایتوں کے الفاظ میں فرق ہے مگر مذکورہ بالا روایت امام بخاری کے معیار صحت پر نہیں اس لئے وہ نظر انداز کی گئی ہے۔ اگر چہ دونوں میں اخروی ثواب کو مثال سے واضح کیا گیا ہے اور اخروی عقاب بھی تمثیل ہی سے بیان ہوا ہے۔ (ترمذی، کتاب فضائل الجهاد، باب ما جاء فيمن يكلم في سبيل الله) (ابوداؤد، کتاب الجهاد، باب فيمن سأل الله تعالى الشهادة) (صحیح ابن حبان، كتاب الجنائز، باب المريض وما يتعلق به)