صحیح بخاری (جلد پنجم)

Page 137 of 573

صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 137

صحيح البخارى جلده ۱۳۷ ۵۵ - کتاب الوصايا مذکورہ بالا روایت میں راوی محمد بن سابق ابو جعفر بغدادی ہیں۔أَوِ الْفَضْلُ بُنُ يَعْقُوب - یہ شک حضرت امام بخاری کا ہے۔یہ روایت کئی سندوں سے مروی ہے۔دیکھئے کتاب المغازی، روایت نمبر ۴۰۵۳۔اس سے قبل کتاب الصلح باب ۱۳ ، کتاب الاستقراض باب ۱۸ اور کتاب الهبة باب ۲۱ میں بھی گذر چکی ہے اِذْهَبُ فَبَیدِرُ : اس کے معنی ہیں جاؤ اور قسم دار کھجوروں کے ڈھیر علیحدہ علیحدہ لگا دو۔ہے۔أَغْرُوا بِي: أَى هِيَجُوا بِی۔مجھے دیکھ کر بھڑک اُٹھے۔غَرَى يَغُری کے معنی ہوتے ہیں تَمَادَى فِي عصبہ۔یعنی غصہ میں تیز ہو گیا۔(لسان العرب - غری)