صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 128
صحيح البخارى جلده ۱۲۸ بَابِ ۳۲: نَفَقَةُ الْقَيِّمِ لِلْوَقْفِ اس شخص کے اخراجات جو وقف کا اہتمام کرتا ہو ۵۵ - كتاب الوصايا ٢٧٧٦: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ۲۷۷۶: عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ يُوْسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ مالک نے ہمیں بتایا۔انہوں نے ابوزناد سے، ابوزناد عَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ الله نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقْتَسِمُ وَرَثَتِي دِيْنَارًا وَلَّا میرے وارث درہم یا دینار (جو میں چھوڑ جاؤں) تقسیم دِرْهَمًا مَا تَرَكْتُ بَعْدَ نَفَقَةِ نِسَائِي نہ کریں۔میری بیویوں کا خرچ اور جائیداد کا اہتمام کرنے والے کے خرچ کے بعد جو بچے وہ صدقہ ہوگا۔وَمَنْوْنَةِ عَامِلِي فَهُوَ صَدَقَةٌ۔اطرافه: ٣٠٩٦ ٦٧٢٩۔۲۷۷۷: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ۲۷۷۷ : قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا کہ حماد حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ (بن زید ) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے ایوب (سختیانی) ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ عُمَرَ سے ایوب نے نافع سے ، نافع نے (حضرت عبداللہ ) اشْتَرَطَ فِي وَقْفِهِ أَنْ يَأْكُلَ مَنْ وَلِيَهُ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت عمر نے وَيُؤْ كِلَ صَدِيقَهُ غَيْرَ مُتَمَوِلٍ مَالًا۔اپنے وقف کے متعلق شرط کی کہ جو اس کا نگران ہو وہ کھائے اور اپنے دوستوں کو کھلائے مگر مال کو جمع کرنے والا نہ ہو۔اطرافه ۲۳۱۳ ۲۷۳۷، ٢٧٦٤، ۲۷۷۲، ۲۷۷۳۔تشریح: نَفَقَةُ الْقَيِّمِ لِلْوَقْفِ : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات کے وقت کچھ نہ چھوڑا تھا اور فرمایا تھا: لَا نُورَثُ مَا تَرَكْنَا صَدَقَةٌ * ہمار اور شہ قابل تقسیم نہیں جو ہم چھوڑمیں وہ صدقہ ہے۔دیکھئے روایت نمبر ۴۰۳۳،۳۰۹۳، ۶۷۲۶۔