صحیح بخاری (جلد پنجم)

Page 98 of 573

صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 98

صحيح البخاری جلده ۹۸ ۵۵ - كتاب الوصايا فقہاء کا یہ وہ اختلاف ہے جس کے پیش نظر یہ باب قائم کیا گیا ہے۔عنوان باب سے ظاہر ہے کہ وقف بھی ایک طرح کی وصیت ہی ہے۔اس فرق کے ساتھ کہ اس میں اصل شے قائم رہتی ہے اور اس کی آمد وغیرہ سے فائدہ اُٹھایا جاتا ہے۔موصی جیسے غیر وارث کے لئے وصیت کر سکتا ہے، وقف بھی کر سکتا ہے۔علامہ ماوردی کے نزدیک جس کے لئے وقف کیا جاسکتا ہے اُس کے حق میں وصیت بھی ہوسکتی ہے۔نابالغ ہو یا بالغ، عاقل ہو یا مجنون، حاضر ہو یا غیر حاضر، بشرطیکہ ایسے ورثاء نہ ہوں جن کے لئے حصص مقرر ہو چکے ہیں یا قاتل نہ ہو۔( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۴۶۵ ) اجْعَلُهَا لِفُقَرَاءِ قَرَابَتِكَ عنوان باب میں حضرت انس کی روایت کا جو حوالہ منقول ہے اس سے ظاہر ہے کہ امام بخاری امام مالک کی رائے سے متفق ہیں کہ محتاج وصیت میں مقدم کئے جائیں۔اس روایت کے لئے باب ۱۷ اور باب ۲۹ بھی دیکھئے۔اس حوالہ میں محتاج رشتہ داروں کی صراحت ہے۔ثابت کی سند سے امام احمد بن حنبل، امام مسلم اور امام نسائی نے بھی حضرت انس کی یہ روایت نقل کی ہے۔الانصاری سے محمد بن عبد اللہ بن مثنی اور تمامہ سے ابن عبداللہ بن انس مراد ہیں۔الانصاری سے امام بخاری نے بکثرت روایت کی ہے۔(فتح الباری جزء ۵ صفحه ۴۶۶) وَكَانَ قَرَابَةُ حَسَّانِ وَاُبَي مِنْ اَبِى طَلْحَةَ۔۔۔به بیان حضرت امام بخاری کا ہے۔وَقَالَ بَعْضُهُمُ إِذَا أَوْصَى لِقَرَابَتِهِ۔۔۔اس جملہ سے امام ابو یوسف کے مذہب کی طرف اشارہ ہے۔ان کے اور امام محمد بن حسن کے نزدیک وصیت اُسی رشتہ دار کے لئے ہو سکتی ہے جو باپ یا ماں کی طرف سے اسلام میں رشتہ قرابت رکھنے والے ہوں۔(عمدة القاری جزء ۱ صفحه ۴۶) وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لَمَّا نَزَلَتْ : حضرت ابن عباس کی یہ روایت کتاب الجنائز میں زیر باب ۹۸ مختصر اور کتاب المناقب باب ۱۳ روایات نمبر ۳۵۲۶،۳۵۲۵ اور کتاب التفسیر (سورة الشعراء باب ۲) روایت نمبر ۴۷۷۰ مفصل منقول ہے۔وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لَمَّا نَزَلَتْ۔۔۔۔اس روایت کے لئے اگلا باب ( نمبر 1) دیکھئے۔دونوں حوالوں سے حلقہ رشتہ داری کی وسعت کی طرف اشارہ ہے اور ائمہ فقہاء کا رڈ مقصود ہے جو الاقربین کا مفہوم محمد ودکر تے ہیں۔میں بَاب ۱۱ : هَلْ يَدْخُلُ النِّسَاءُ وَالْوَلَدُ فِي الْأَقَارِبِ کیا عورتیں اور بچے بھی قریبیوں میں داخل ہیں؟ ٢٧٥٣: حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا :۲۷:۵۳: ابوالیمان نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيَ قَالَ أَخْبَرَنِي نے ہمیں بتایا کہ زہری سے مروی ہے۔انہوں نے کہا: (مسلم، کتاب الزكاة، باب فضل النفقة والصدقة على الأقربين) (نسائی، کتاب الأحباس، باب الأحباس كيف يكتب الحبس) (ابوداؤد، كتاب الزكاة، باب فى صلة الرحم (مسند احمد بن حنبل، جزء۳ صفحه ۲۸۵)