صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 95
صحيح البخارى جلده ۹۵ ۵۵ - كتاب الوصايا پر فوقیت ہے۔مُضَر رَبِيعَة بولنے میں ثقیل ہے۔رَبِيعَةٌ صرف علت کی وجہ سے آسانی سے بولا جاتا ہے اور اگر مضر پہلے ہو تو اضافت کا شبہ ہوتا ہے یعنی ربیعہ کی شاخ مضر۔حالانکہ مصر کا قبیلہ اصل ہے اور ربیعہ اُس کی شاخ ہے۔علاوہ ازیں اس ترکیب میں ثقالت کا دوسرا سبب یہ بھی ہے کہ مصر کو پہلے پڑھنے میں اس کی راء ربیعہ کی راء میں مدغم ہو کر ثقل پیدا کرتی ہے۔تقدیم و تاخیر کی دوسری وجہ زمانے کا تقدم و تا خر بھی ہوتا ہے جیسے عاد و خمود۔تیسری وجہ طبعی ترتیب کا تقاضا جیسے قُلتُ وَرُبع۔چوتھی وجہ مرتبہ ہے جیسے صلاة وصوم ياإصلاة و زكاۃ۔نماز فرض عام ہونے کے لحاظ سے اول درجہ پر ہے۔زکوۃ مالی عبادت ہے جو خاص طبقہ پر فرض ہے۔نماز بدنی عبادت ہے جس کا پنجوقتہ پڑھنا فرض ہے اور روزے سال میں ایک ماہ رکھے جاتے ہیں۔اسی طرح مالی عبادت افضل ہے روزے سے۔اس لئے وہ بیان میں مقدم کی جاتی ہے۔پانچویں وجہ سب کا مسبب سے مقدم ہوتا ہے جیسے عزیز حکیم۔چونکہ وہ عزیز ہے اس لئے حاکم ہے۔چھٹی وجہ افضلیت درجہ جیسے فرمایا: مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ۔(النساء: ٧٠) ادائیگی قرضہ چونکہ لازمی ہے اور وہ بہر حال ادا کرنا ہے اور قرض خواہ بذریعہ عدالت بھی وارث سے لے سکتا ہے۔مگر وصیت کا تعلق حق مہر، صلہ رحمی اور صدقہ وغیرہ سے ہے اور وارث اس کی ادائیگی میں سہل انگاری سے کام لے سکتا ہے۔اس لئے بغرض تاکید بیان احکام میں وصیت دین ( قرضے) پر مقدم رکھی گئی ہے کہ وارث کی لا پروائی سے اس کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔امام ابن حجر نے تقدیم کی ایک اور وجہ بھی بیان کی ہے کہ وصیت کا تعلق ہر شخص سے ہے مگر قرضداری کی حالت محدود ہے۔اس لئے عام کو خاص پر بالطبع مقدم رکھا گیا ہے اور زمین بن المنیر نے یہ توجیہ بھی کی ہے کہ احکام تقسیم ورثہ کے بیان میں وصیت کا تعلق احکام ورثہ ہی سے ہے۔اس لئے تسلسل بیان میں اس کا ذکر پہلے ہی ہونا چاہیے تھا۔(فتح الباری جزء ۵ صفحه ۴۶۳) بَاب ١٠ : إِذَا وَقَفَ أَوْ أَوْصَى لِأَقَارِبِهِ وَمَنِ الْأَقَارِبُ اگر کسی نے اپنے رشتہ داروں کے لئے کچھ وقف کیا یا کوئی وصیت کی۔اور رشتہ دار کون ہیں؟ وَقَالَ ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ قَالَ النَّبِيُّ اور ثابت نے حضرت انس سے نقل کیا کہ نبی مہ نے صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَلْحَةَ حضرت ابوطلحہ سے فرمایا: اپنے اس باغ کو اپنے محتاج اجْعَلْهُ لِفُقَرَاءِ أَقَارِبِكَ فَجَعَلَهَا لِحَسَّانَ رشتہ داروں کیلئے رہنے دو تو انہوں نے حضرت حسان وَأُبَيَ بْنِ كَعْبٍ وَقَالَ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنِي اور حضرت ابی بن کعبے کو دے دیا۔اور ( محمد بن عبد اللہ ) أَبِي عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسِ بِمِثْلِ حَدِيْثِ انصاری نے کہا: میرے باپ نے مجھے بتایا۔انہوں نے ثَابِتٍ قَالَ اجْعَلْهَا لِفُقَرَاءِ قَرَابَتِكَ قَالَ ثمامہ سے شمامہ نے حضرت انسؓ سے روایت کرتے