صحیح بخاری (جلد پنجم) — Page 90
صحیح البخاری جلده ۹۰ ۵۵- كتاب الوصايا إِذَا قَالَتِ الْمَرْأَةُ عِندَ مَوْتِهَا إِنَّ زَوْجِي قَضَانِي وَقَبَضْتُ مِنْهُ جَازَ : یہ حوالہ عامر شعبی کے فتوی کا ہے۔ ۔۔۔۔ لَا يَجُوزُ اِقْرَارُهُ لِسُوءِ الظَّنِّ بِهِ لِلْوَرَثَةِ: اس حوالے کا تعلق احناف کے فتوئی سے ہے کہ مرض الموت میں وصیت اس جہت سے مشکوک ہے کہ اس سے بعض ورثاء کو عمداً محروم کرنا مقصود ہو سکتا ہے۔ اس لئے وہ قابل نفاذ نہ ہوگی ۔ ثُمَّ اسْتَحْسَنَ فَقَالَ ۔۔۔۔ پھر احناف نے یہ فتوی دیا ہے کہ اموال امانت یا تجارت یا حصص شراکت کے بارے میں وصیت کی جاسکتی ہے۔ احناف نے قرض، ودیعت (یعنی امانت ) بضاعت اور مضاربت میں فرق ملحوظ رکھا ہے۔ اول الذکر سے متعلق وصیت کرنا لازم ہے کیونکہ اس بارہ میں آیت مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ أَوْ دَيْنٍ نص صریح ہے اور باقی تینوں کے بارے میں مریض کی وصیت بطور استحسان ہوگی ۔ علامہ عینی سوء ظنی کے الزام کا یہ جواب دیتے ہیں کہ مرض الموت کی وصیت میں جو غیر وارث کے حق میں کی گئی ہو، شک کا احتمال ہو سکتا ہے۔ گو یہ ظن ہے مگر ظن فاسد نہیں جس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اِیاكُمْ وَالظَّنَّ کے الفاظ سے منع فرمایا ہے۔ (عمدۃ القاری جز ۱۴۶ صفحہ ۴۱ ) یہ جواب محض لفظی بحث ہے اور حضرت امام ابو حنیفہ کا مذہب در حقیقت احتیاط پر مبنی ہے اور امام اوزاعی، اسحاق بن راہویہ، ابو ثور، امام شافعی اور امام مالک کا مذہب اس بارے میں سہولت پر مبنی ہے کہ موصی کو بغیر قید و تخصیص ارشاد باری ارشاد باری تعالیٰ میں اجازت دی گئی ہے کہ وہ ایک تہائی وارث یا غیر وارث کے لئے وصیت کر سکتا ہے۔ امام مالک نے اس میں ایک استثناء کیا ہے کہ اگر بیٹی کے ساتھ اس کا چیرا بھائی شریک ہو یا چہیتی بیوی ہو اور اُس کے ساتھ اُس کا بیٹا شریک ہو جو دوسری بیوی سے ہو خصوصاً جب اُس چہیتی بیوی کا بھی بیٹا ہو تو اس صورت میں احتیاط کا تقاضا ہے کہ مرض الموت میں وصیت نہ کی جائے۔ لیکن اگر یہ صورت نہ ہو تو بیماری میں اُن کے حق میں ایک تہائی مال سے وصیت کی جاسکتی ہے۔ شوافع میں سے اوزاعی، اسحاق اور ابو ثور نے اس امر میں حضرت امام مالک کے فتوی سے اتفاق کیا ہے۔ قاضی شریح اور حسن بن صالح کے نزدیک بیوی کا حق مہر ہی بطور ایک قرض مستثنی ہے ورنہ وارثوں کے لئے وصیت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اُن میں سے ہر ایک کا حق مقرر کر دیا ہے۔ صرف قرض کی ادائیگی کے لئے وصیت ہو سکتی ہے اور غیر وارث کے لئے بھی جس کا تعلق ایک تہائی جائیداد سے ہے باقی دو تہائی وارثوں کے لئے مخصوص ہے۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحہ ۴۶۰-۴۶۱) وَقَدْ قَالَ النَّبِيُّ اللهِ إِيَّاكُمْ وَالظَّنَّ : یہ جملہ ایک ارشاد نبوی کا حصہ ہے جو امام بخاری نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے کتاب الأدب روایت نمبر ۶۰۶۴ ،۶۰۶۶ میں منقول ہے۔ وَلَا يَحِلُّ مَالُ الْمُسْلِمِينَ: یہ جملہ ایک حدیث سے مستنبط ہے کہ آيَةُ الْمُنَافِقِ إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ۔ كتاب الإيمان باب ۲۴ روایت نمبر ۳۳ ۳۴) إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمُ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا : اس آیت کے حوالے سے یہ ذہن نشین کرانا مقصود ہے کہ وصیت بھی درحقیقت انسان کے ذمہ بطور ایک امانت ہی کی ادائیگی ہے جس سے ہر حقدار کو اس کا حق