صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 53 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 53

صحيح البخاری جلد ۴ ۵۳ ۳۴- كتاب البيوع فِيهَا رَجُلًا مِّنَ الْمُسْلِمِينَ فَنَزَلَتْ : کی اتنی اتنی قیمت ملتی تھی مگر میں نے نہ لی۔ ( یہ اس إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللهِ لئے کہا) تا مسلمانوں میں سے کسی شخص کو دھوکا دے کر اسے خریدنے کے لئے آمادہ کرے۔ تب یہ آیت وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا۔ نازل ہوئی: وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے (آل عمران : ۷۸) اطرافه: ٢٦٧٥، ٤٥٥١ بدلے میں تھوڑی سی قیمت حاصل کرتے ہیں۔ تشريح : مَا يُكْرَهُ مِنَ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ : زریاب جس آیت کا بیت کا حوالہ دیا گیا ہے: إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ men بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا أُولَئِكَ لَا خَلَاقَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ وَلَا يَنظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ) (آل عمران : (۷۸) یعنی جو لوگ اللہ سے اپنے عہد اور قسموں کے بدلے تھوڑی قیمت یعنی دنیوی نفع لیتے ہیں آخرت میں اُن کا کوئی حصہ نہ ہوگا اور قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اُن سے بات نہ کرے گا اور نہ اُن کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں پاک ٹھہرائے گا اور اُن ۔ ہرائے گا اور اُن کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔ جس طرح افزائش دولت کی غرض سے سود لینا حرام ہے۔ اسی طرح قسموں کے ذریعے سے مال کے نکاس کو بھی ممنوع قرار دیا ہے۔ روایت نمبر ۲۰۸۸ میں مندرجہ واقعہ انفرادی ہے مگر باب کا عنوان عام رکھا گیا ہے۔ یہ اس لئے کہ قرآن مجید کی آیت ہر قسم کے معاہدات اور قسموں پر شامل ہے۔ اَيْمَانُ جمع ہے یَمِین کی ، جس کے معنے قسم اور طاقت ؟ ہیں۔ عنوانِ باب میں لفظ حلف سے یمین کے معنے لئے گئے ہیں جو جھوٹی اور سچی قسم پر اطلاق پاتے ہیں۔ یعنی اگر قسم جھوٹی ہے تو اس کی کراہت و ممانعت حرمت والی ہے اور اگر سچی ہو تو بھی یہ نزاہت نفس کے منافی ہونے کی وجہ سے مکروہ و ممنوع ہے۔ ( فتح الباری جزء ۴۰ صفحه ۴۰۰) فَنَزَلَتْ کے الفاظ سے مراد مطلق تطبیق آیت ہے۔ جیسا کہ حضرت اشعث بن قیس کے تنازعہ آب پاشی کے موقع پر جو ان کے چازاد بھائی سے ہوا تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شہادت طلب فرمائی اور شہادت کی عدم موجودگی میں فرمایا کہ مدعا علیہ کو قسم دی جائے گی تو انہوں نے کہا: وہ تو جھوٹی قسم کھا جائے گا۔ اس پر آپ نے یہی آیت پڑھی لیے نیز حضرت ابوذر کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ نے فرمایا : ثَلَاثَةٌ لا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ یعنی تین شخص ہیں جن سے اللہ تعالی بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف دیکھے گا۔ حضرت ابوذر نے پوچھا : من هم ؟ یہ کون ہیں؟ آپ نے تین بار فرمایا: خَابُوا وَخَسِرُوا ۔ وہ خائب و خاسر ہیں ۔ فرمایا : الْمُسْبِلُ إِزَارَهُ وَالْمَنَّانُ وَالْمُنَفِقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند الانصار، حدیث ابی ذر الغفاری، جزء ۵ صفحه ۱۶۲) یعنی مغرور جو تکبر کی وجہ سے اپنا تہ بند گھسیٹتا ہے اور جو احسان جتاتا ہے اور جو جھوٹی قسم سے اپنے مال کا نکاس کرتا ہے۔ امام مسلم کے اور بعض دیگر محدثین نے بھی (بخاری، کتاب الشرب والمساقاة، باب ۴ ، روایت نمبر ۲۳۵۷) (مسلم، كتاب الإيمان، باب بيان غلظ تحريم إسبال الإزار)