صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 745
صحيح البخاری جلد ۴ ۷۴۵ ۵۲ - كتاب الشهادات قَالَ : مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِيْنِ لِيَقْتَطِعَ بِهَا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے مَالًا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ۔ فرمایا: جس نے اس غرض سے قسم کھائی کہ اس کے ذریعے کسی کا مال مارے تو وہ اللہ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اس سے ناراض ہوگا۔ اطرافه: ٢٣٥٦، ٢٤١٦ ، ٢٥١٥، ٢٦٦٦، ٢٦٦٩، ٢٦٧٦ ، ٤٥٤٩ ، ٦٦٥٩، ٦٦٧٦، 7183، 7445 تشريح : يَحْلِفُ الْمُدَّعَى عَلَيْهِ حَيْثُمَا وَجَبَتْ عَلَيْهِ الْيَمِينُ وَلَا يُصْرَفُ مِنْ مَوْضِعِ احناف اور حنابلہ کے نزدیک موقع محل سے متعلق شہادت میں حلف لینے کی ضرورت ہو تو وہ جائے وقوعہ پر لینی چاہیے۔ جمہور کا یہ مذہب ہے کہ مدینہ منورہ میں منبر نبوی کے پاس اور مکہ مکرمہ میں رکن اور مقام ابراہیم کے درمیان قسم لی جائے کہ ان مقامات کے تقدس کا خیال ممکن ہے کہ خوف الہی کا احساس پیدا کرنے کا باعث ہو۔ وعلی ھذا القیاس، مساجد بھی ایسی جگہیں ہیں جہاں قسم کھانے والے سے اُمید کی جاتی ہے کہ خوف الہی سے کام لے گا۔ اس قسم کی احتیاطی تدبیر اختیار کرنے میں تو کوئی مانع نہیں۔ مگر یہ سوال کہ آیا مخصوص جگہ میں قسم اٹھوانا واجب ہے یا غیر واجب؟ عنوان باب سے ظاہر ہے کہ امام بخاری، احناف اور حنابلہ کی رائے سے متفق ہیں کہ یہ طریق بطور وجوب ہے۔ ☆ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۳۵۰) حضرت زید بن ثابت کا واقعہ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے موطا میں نقل کیا ہے کہ ان کا عبد اللہ بن مطیع سے کسی امر میں جھگڑا ہوا اور فیصلہ کے لئے مروان بن حکم امیر مدینہ کی طرف رجوع کیا گیا۔ انہوں نے چاہا کہ حضرت زید بن ثابت منبر نبوی پر جا کر قسم کھائیں۔ تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی جگہ پر ہی قسم کھاؤں گا۔ مروان نے کہا: لَا وَاللَّهِ إِلَّا عِنْدَ مَقَاطِع الْحُقوقِ بارے خدایا ! و بارے خدایا! وہیں قسم ہوگی جہاں حفظ م ہوگی جہاں حقوق کا قطعی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ مگر حضرت زید بن ثابت نے ؟ جہاں تھے، وہیں انہوں نے حلفیہ بیان دیا کہ وہ اپنے حق کے مطالبہ میں راستی پر ہیں۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت زید بن ثابت کے قول کو مروان بن حکم کے اجتہاد پر ترجیح دی ہے اور اس کی تائید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مندرجہ زیر باب ۲۰ روایت نمبر ۲۶۶۹-۲۶۷۰ کا حوالہ دیا ہے جس میں جگہ کی تخصیص نہیں۔ جھوٹی قسم جہاں بھی کوئی کھائے گا عذاب الہی کا سزاوار ہوگا۔ صحاح ستہ میں بعض روایات وارد ہوئی ہیں، جن میں قسم کے لئے جگہ کی تخصیص کا ذکر ہے۔ مگر یہ تخصیص وجوب کے معنوں میں نہیں۔ تفصیل کے لئے دیکھئے فتح الباری جزء ۵ صفحه ۳۵۱ ، عمدۃ القاری جزء ۱۳۰ صفحه ۲۵۲ ۲۵۳ ، بداية المجتهد، كتاب الأقضية، الباب الثالث الفصل الثانى، جزء ثانی صفحه ۳۵۰،۳۴۹ - مشار الیہا روایات میں سے ایک روایت حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کی ہے جس کے یہ الفاظ ہیں: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مَنْ حَلَفَ بِيَمِينِ آثِمَةٍ عِنْدَ شيد موطأ امام مالک، کتاب الأقضية، باب جامع ما جاء في اليمين على المنبر)