صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 702 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 702

صحيح البخاری جلد ۴ ۷۰۲ ۵۲ - كتاب الشهادات ہے اور یہ رائے مسلمہ فقہاء ہے کہ سماعی شہادت کا درجہ استحسان کا ہے اور وہ فرماتے ہیں: وَإِلَّا فَالْاصْلُ أَنَّ الشَّهَادَةَ لَا بُدَّ فِيهَا مِنَ الْمُشَاهَدَةِ۔ سماعی شہادت ایسے لوگوں کی قابل قبول ہو گی جنہ سے لوگوں کی قابل قبول ہوگی جنہوں نے معتبر لوگوں سے ان کی چشم سے ان کی چشم دید بات سنی اور ان سننے والوں کو ان کی نسبت یہ اطمینان ہو کہ ان کا جھوٹ پر سمجھوتا کرنا بعید ہے اور بعض کے نزدیک ایسے چار معتبر شخصوں کی شہادت قابل قبول ہوگی اور بعض کے نزدیک دو معتبر شخص ہی کافی ہیں اور بعض نے ایک ہی کافی سمجھا ہے بشرطیکہ شاہد عادل ہو؛ جس کی دیانت وامانت کی نسبت پورا اطمینان ہو۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۳۱۳) (عمدۃ القاری جزء ۱۳۰ صفحه۲۰۲) یہ وہ فقہی مسئلہ ہے جس کے لیے باب کے باندھا گیا ہے۔ عنوان باب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کا ذکر اسی طرف اشارہ کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے کہ رضاعت کے بارہ میں ایک شاہد عادل کی گواہی بھی کافی ہے۔ محولہ روایت کتاب النکاح میں موصولاً منقول ہے۔ (دیکھئے روایت نمبر ۵۱۰۱) باب سے میں چار روایتیں منقول ہیں۔ چاروں رضاعت سے متعلق ہیں۔ دوسری حدیث ( نمبر ۲۶۴۵) میں ایک کے سوا جو صحابی ہیں باقی کے تمام راوی بصری ہیں۔ تیسری حدیث ( نمبر ۲۶۴۶) کے راوی مدنی ہیں ، سوائے شیخ عبداللہ بن یوسف کے جو امام بخاری کے استاد ہیں۔ چوتھی حدیث ( نمبر ۲۶۴۷) کے راوی سوائے حضرت عائشہ کے کوفی ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ رضاعت کے بارے میں صحابہ اور تابعین اور فقہاء مدینہ، بصرہ اور کوفہ متفق ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحہ ۳۱۳) چوتھی روایت کے آخر میں عبدالرحمن بن مہدی کی متابعت کا ذکر ہے۔ یعنی محمد بن کثیر کی طرح انہوں نے بھی حضرت عائشہ سے یہی روایت نقل کی ہے۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی یہی روایت ام المومنین حضرت عائشہ سے موصولاً منقول ہے ۔ ☆ افلح سے متعلق یہ اختلاف ہے کہ آیا وہ ان کے رضاعی چچا تھے یا رضاعی باپ۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۳۱۴۰۳۱۳) فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ: یعنی رضاعت وہی ہے جو کمسن بچے کی بھوک دور کرنے کی غرض سے بچے کو اس کی خوراک کھانے کی عمر میں دودھ پلایا ہو ورنہ محض رضاعت کسی کو رضاعی رشتہ میں منسلک نہیں کر دیتی۔ انْظُرُنَ۔ اس لئے اس امر میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے کہ کون فی الواقعہ رضاعی رشتہ دار ہے۔ بَاب : شَهَادَةُ الْقَاذِفِ وَالسَّارِقِ وَالزَّانِي زنا کی تہمت لگانے والے اور چور اور زانی کی شہادت وَقَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ اور الله عز وجل کا یہ ارشاد: ان کی شہادت کبھی قبول نہ شَهَادَةً أَبَدًا وَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُوْنَ کرو اور یہی لوگ دراصل فاسق ہیں، سوائے ان إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا ۔ (النور : ٥-٦) لوگوں کے جنہوں نے توبہ کر لی ہو۔ (صحیح مسلم، كتاب الرضاع، باب انما الرضاعة من المجاعة)