صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 648
صحيح البخاری جلد ۴ فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ ۔ ۶۴۸ ۱ ۵ - كتاب الهبة درمیان کوئی گھر والے ہم سے بڑھ کر محتاج نہیں۔ آپ نے فرمایا: جاؤ اپنے گھر والوں کو ہی کھلاؤ۔ إطرافه: ۱۹۳۶ ، ۱۹۳۷، ٥٣٦٨، ٦٠٨٧، ٦١٦٤، ٦٧٠٩ ، ٦٧١٠، ٦٧١١، ٦٨٢١۔ تشريح : إِذَا وَهَبَ هِبَةً فَقَبَضَهَا الْآخَرُ وَلَمْ يَقُلْ قَبِلْتُ : ہر کوئی کی طرح ایک عقد قرار دیا گیا ہے، اس فرق کے ساتھ کہ ہبہ بلاعوض ہے۔ فقہاء نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آیا اس میں ایجاب و قبول ضروری ہے۔ جسے ہبہ دیا جائے وہ کہے کہ میں نے یہ ہبہ قبول کر لیا ہے۔ اکثر فقہاء کے نزدیک یہ ایسا عقد نہیں کہ ایجاب و قبول کا محتاج ہو، موہوب لہ کا قبضہ کافی ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بیع اور ان اشیاء کی طرح جن میں انتقال ملکیت ہوتا ہے، ہبہ میں بھی ایجاب و قبول ضروری ہے۔ ابن الصباغ کی رائے میں مطلق ہبہ کے لئے ایجاب وقبول کی ضرورت نہیں۔ مگر احناف اسے ضروری سمجھتے ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۷۴، ۲۷۵ ) (عمدۃ القاری جز ۱۳۶ صفحه ۱۵۹) مذکورہ بالافقہی اختلاف کے پیش نظر باب ۲۰ قائم کیا گیا ہے۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عنوانِ باب شرطیہ قائم کر کے اس کا جواب حذف کر دیا ہے اور اس تعلق میں جو روایت نقل کی ہے اس کا تعلق صدقہ سے ہے۔ امام ابن حجر کی رائے ہے کہ امام بخاری کا رجحان اس طرف معلوم ہوتا ہے کہ ایجاب و قبول کی ضرورت نہیں اور ان کے نزدیک صدقہ اور ہبہ میں فرق نہیں ۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۷۴، ۲۷۵) بَاب ۲۱ : إِذَا وَهَبَ دَيْنَا عَلَى رَجُلٍ اگر کوئی شخص کسی شخص کو قرض ہبہ کردے قَالَ شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ : هُوَ جَائِز شعبہ نے حکم سے روایت کرتے ہوئے کہا: یہ جائز وَوَهَبَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيّ عَلَيْهِمَا ہے۔ اور حضرت حسن بن علی علیہا السلام نے ایک شخص السَّلَامُ لِرَجُلٍ دَيْنَهُ۔ وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى کو قرضہ معاف کر دیا۔ اور نبی صل اللہ علیہ وسلم نے کہا: جس کے ذمہ کسی کا کوئی حق ہو تو چاہیے کہ وہ اس کو اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَانَ لَهُ عَلَيْهِ حَقٌّ دیدے یا اس سے معاف کرا کے آزاد ہو جائے۔ فَلْيُعْطِهِ أَوْ لِيَتَحَلَّلْهُ مِنْهُ۔ فَقَالَ جَابِرٌ : حضرت جابر جابر نے کہا: میرے والد شہید ہو گئے جبکہ ان قُتِلَ أَبِي وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى کے ذمہ کچھ قرض تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُرَمَاءَهُ أَنْ يَقْبَلُوْا ثَمَرَ کے قرض خواہوں سے چاہا کہ وہ میرے باغ کا میوہ حَائِطِي وَيُحَلِّلُوا أَبِي۔ قبول کر لیں اور میرے باپ کو قرضہ سے آزاد کر دیں۔ ( تو انہوں نے نہ مانا۔ )