صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 646 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 646

صحيح البخاری جلد ۴ ۶۴۶ ۱ ۵- كتاب الهبة ہبہ ساقط ہوگا ۔ جہاں تک وعدہ ہبہ کا تعلق ہے؟ امام ابو حنیفہ، امام شافعی ، امام مالک اور امام ثوری کا یہ مذہب ہے کہ اگر قبضہ نہ ہو تو اس کے ورثاء پر وعدہ پورا کرنا لازم نہیں۔ (بداية المجتهد، کتاب الهبات، شروطها، جزء ثانی صفحه ۲۴۷) یہ وہ اختلاف ہے جس کے پیش نظر باب ۱۹ قائم کیا گیا ہے اور اس تعلق میں جو حدیث نقل کی گئی ۔ اہے اس سے ظاہر ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا میلان اس طرف ہے کہ قبضہ شرط نہیں ۔ ہبہ کا وعدہ صحیح قرار پائے گا اور وہ پورا کیا جائے گا۔ اس تعلق میں کتاب البیوع باب ۴۷ بھی دیکھئے۔ وَقَالَ عَبِيدَةُ إِنْ مَّاتَا : عنوان باب ( نمبر (۱۸) میں عبیدہ بن عمر وسلمانی اور حسن بصری کے حوالے دیئے گئے ہیں۔ یعنی واہب اور موہوب لہ دونوں مرجائیں اور ہدیہ ( یا ہبہ ) اموال مملوکہ سے الگ کر دیا گیا ہو تو وارث اس کا مستحق ہوگا ۔ جمہور کے نزدیک ہبہ پانے والے کا وارث اس وقت مستحق ہوگا جب اس کو یا اس کے وکیل کو قبضہ حاصل ہو چکا ہو۔ فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۷۳ شرح باب ۱۸) قَالَ الْحَسَنُ أَيُّهُمَا مَاتَ قَبْلُ ۔۔۔۔۔ یعنی حسن بصری کا یہ فتوئی وہی ہے جو امام مالک کا ہے یعنی دونوں میں سے اگر کوئی فوت ہو جائے تو ہدیہ یا ہبہ بہر حال وارثوں کا ہے۔ امام احمد بن حنبل اور اسحق بن راہویہ نے اس میں ایک فرق ملحوظ رکھا ہے کہ وکیل اگر ہر یہ دینے والے کا ہو اور جسے ہدیہ بھیجا گیا ہے وہ فوت ہو گیا ہو تو ہر یہ دینے والے کو لوٹے گا، اور اس فرق کی تائید میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے تمسک کیا ہے کہ آپ نے نجاشی کو ایک جوڑا اور مشک بطور تحفہ بھیجا اور فرمایا: اگر نجاشی کی موت کی وجہ سے یہ واپس ہو تو یہ تمہارا ہوگا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ مشار الیہ روایت طبرانی وغیرہ نے نقل کی ہے۔ فتح الباری شرح باب ۱۸ جزء ۵ صفحه ۲۷۳) (عمدۃ القاری شرح باب ۱۸ جزء ۱۳ صفحه ۱۵۷) ☆ مذکورہ بالا حوالوں سے اس فقہی اختلاف کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے؛ جس کی وجہ سے نا مقصود ہے، جس کی وجہ سے یہ باب قائم کرنا پڑا۔ امام ابن حجر نے حضرت جابر کی مذکورہ بالا روایت سے استدلال کے بارے میں کہا ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ ہدیہ جو کسی وجہ سے نہیں دیا جا سکا۔ وہ بصورت وعدہ قائم رہے گا اور بموجب ارشاد باری تعالیٰ پورا کرنا ضروری ہے۔ أَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۚ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا ۔ (بنی اسرائیل : ۳۵) طبرانی کی روایت امام بخاری کے نزدیک مستند نہیں۔ فتح الباری شرح باب ۱۸ جزء ۵ صفحه ۲۷۳) قبضہ سے مراد کیا ہے؟ آیا شئے موہوب کا اپنی تحویل میں لے لینا یا مطلق نعقد ہبہ سے قبضہ حاصل ہو جاتا ہے۔ جمہور کا مذہب یہ ہے کہ قبضہ اسی وقت صحیح متصور ہو گا جب ہاتھ میں آجائے ۔ ابوثور اور داؤد عقد ہبہ کو کافی سمجھتے ہیں۔ امام احمد نے نئے معین اور نئے غیر معین میں فرق کیا ہے کہ اول الذکر میں قبضہ کے بغیر ہی ہبہ صحیح قرار پائے گا۔ متاع سے مراد ایسی جائداد جس کا کوئی حصہ معین نہ ہو جیسے مشترکہ جائداد - عنوان باب كَيْفَ يُقْبَضُ سے مراد صرف کیفیت تخلیه و دست برداری (مسند احمد بن حنبل، مسند القبائل، حدیث ام كلثوم بنت عقبة ام حميد بن عبد الرحمن، جزء ۶ صفی ۴۰۴) (المعجم الكبير للطبراني، مسند النساء، باب من يعرف من النساء بالكنى، ذكر أم كلثوم، جز ۲۵۰ صفحه ۸۱)