صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 594
صحيح البخاري - جلد ۴ حاله ۴۹ - كتاب العتق لونڈی غلام یا نوکروں کی مار پیٹ میں بدرجہ اولی اس ارشاد نبوی کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ لیکن جیسا کہ امام ابن حجر عسقلانی نے تشریح کی ہے کہ غلام کے بارے میں مذکورہ بالا مفہوم کی روایات صحیح مسلم وغیرہ میں منقول ہیں اور امام بخاری نے بھی اپنی کتاب الأدب المفرد میں حضرت ابوہریرہ کی روایت بسند محمد بن عجلان نقل کی ہے۔ اس میں یہ الفاظ ہیں: إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ خَادِمَهُ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ الادب المفرد، الخدم والمماليك، باب ليجتنب الوجه في الضرب، جزءا صفحه ۷۱) لیکن جیسا کہ علامہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے بتایا ہے کہ مشارالیہ روایت بلحاظ سند کمزور ہے۔ اس لئے دیگر محدثین کے الفاظ مد نظر رکھ کر عنوان قائم کیا گیا، جس میں غلام لونڈی کے چہرے پر نہ مارنے کا ذکر ہے اور مستند روایت باب کے تحت کے تحت نقل کی ہے۔ علامہ علامہ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی رائے میں مذکورہ بالا ارشاد نبوی کا یہی مطلب ہے۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحه ۲۲۶،۲۲۵) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد کہ سزا دیتے وقت چہرے پر نہیں مارنا چاہیے، امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کی روایت میں اس کی وجہ بیان کی گئی ہے کہ حدیث قدسی میں آیا ہے: میں نے آدم کو اپنی شکل پر پیدا کیا ۔ اس لئے انسان کا چہرہ قابل عزت ہے۔ لیکن اس کی حکمت یہ ہے کہ چونکہ چہرہ نازک ہے اور آنکھ، ناک، کان جیسے نازک اعضاء کا محل ۔ اس لئے آپ نے اس پر مارنے سے منع فرمایا ہے۔ جسم کے دوسرے حصے مار کو زیادہ برداشت کر سکتے ہیں اور اگر مار پیٹ سے کوئی نشان پڑے وہ پوشیدہ رہ سکتا ہے، مگر چہرے پر نشان پڑنے۔ سے وہ ہمیشہ کے لئے بدصورت ہو جائے گا۔ عنوان باب سے ظاہر ہے کہ محولہ بالا ارشاد میں لونڈی غلام یا خدام کو مارنے کی تلقین نہیں کی گئی بلکہ ایک لحاظ سے ممانعت ہے۔ اگر غلطی کا ارتکاب اس کا تقاضا ہی کرے اور تادیب و تعزیر اور قصاص کی رو سے سزا دینا ضروری ہو تو چہرہ سزا سے محفوظ رکھا جائے۔ امام ابن حجر کی یہ رائے درست ہے اور انہوں نے اس کی تائید میں حضرت ابوبکرہ کی بکرہ کی روایات کا حوالہ دیا ہے جو ابوداؤد نے نقل کی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کے رجم کا فیصلہ کرتے وقت فرمایا کہ اسے پتھراؤ تو کر ولیکن چہرے کو بچاؤ۔ (سنن ابی داؤد، کتاب الحدود، باب المراة التي امر النبي برجمها من جهينة) 0000000000 (مسلم، کتاب البر والصلة باب النهي عن ضرب الوجه