صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 593 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 593

صحيح البخاری جلدم ۵۹۳ بَاب ٢٠ : إِذَا ضَرَبَ الْعَبْدَ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ ۴۹ - كتاب العتق اگر کوئی غلام ( یا لونڈی ) کو مارے تو چاہیے کہ اس کے منہ پر مارنے سے اجتناب کرے ٢٥٥٩: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ :۲۵۵۹ محمد بن عبید اللہ نے مجھے بتایا۔(عبدالله) عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ: ابن وہب نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک بن انس حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ۔نے مجھ سے بیان کیا۔قَالَ: وَأَخْبَرَنِي ابْنُ فُلَانٍ عَنْ سَعِيدٍ اور ابن وہب نے) کہا: مجھے فلاں کے بیٹے الْمَقْبُرِي عَنْ أَبِيْهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ (ابن سمعان ) نے بھی بتایا کہ سعید مقبری سے روایت رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ ہے۔انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے، حضرت ابو ہریرہ وَسَلَّمَ۔نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔وَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا (دوسری سند ) عبد اللہ بن محمد (مسندی) نے بھی مجھ سے عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بیان کیا کہ عبدالرزاق نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہمیں عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَن بتایا۔انہوں نے ہمام سے، ہمام نے حضرت ابوہریرہ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا رضی اللہ عنہ سے حضرت ابو ہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم قَاتَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْهَ۔سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی سزا دے تو چاہیے کہ منہ پر مارنے سے اجتناب کرے۔تشریح: إِذَا ضَرَبَ الْعَبْدَ فَلْيَجْتَنِبِ الْوَجْةَ : غلام لونڈیوں کو ان کے قصور پر پیٹنے کا عام رواج تھا اور اس میں بڑی سختی کی جاتی تھی۔اب بھی آقا اپنے خادم پر مار پیٹ میں بڑی سختی کرتے ہیں جو بعض وقت انتہائی شدت اختیار کر لیتی ہے۔منہ پر مارنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مارنے کی تو اجازت ہے صرف منہ پر مارنے کی اجازت نہیں، بلکہ مطلب یہ ہے کہ مجبوری سے اگر مارنا ہی پڑے تو پھر منہ پر نہیں مارنا چاہیے۔روایت زیر باب دوسندوں سے مروی ہے۔ایک سند سعید مقبری کے باپ سے اور دوسری ہمام سے، اور اس میں غلام کو مارنے کا ذکر نہیں، بلکہ یہ الفاظ ہیں: إِذَا قَاتَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَجْتَبِ الْوَجْهَ۔ان الفاظ سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ ہدایت عام ہے کہ لڑائی میں چہرے پر نہ مارا جائے۔شارحین کا خیال ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس سے مسئلہ معنونہ مستنبط کیا ہے کہ