صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 473
صحيح البخاري - جلدم ٤٦- كتاب المظالم عِيَالَنَا؟ فَقَالَ: لَا حَرَجَ عَلَيْكِ أَنْ سے اپنے بچوں کو کھلاؤں؟ آپ نے فرمایا: یہ تم پر تُطْعِمِيْهِمْ بِالْمَعْرُوْفِ۔کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم انہیں دستور کے مطابق کھلاؤ۔اطرافه: ۲۲۱۱ ،۳۸۲۵، ۱۳۵۹ ، ٥٣٦٤ ٥٣٧٠ ٦٦٤١، ٧١٦١، ٧١٨٠۔٢٤٦١ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ :۲۴۶۱: عبد اللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ لیٹ نے حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ: حَدَّثَنِي يَزِيْدُ عَنْ ہم سے بیان کیا، کہا: یزید نے مجھے بتایا۔انہوں نے أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قُلْنَا ابوالخیر سے، ابوالخیر نے عقبہ بن عامر سے روایت کی۔لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّكَ وہ کہتے تھے : ہم نے نبی ﷺ سے کہا: آپ ہمیں باہر بَّعَثْنَا فَتَنْزِلُ لُ بِقَوْمٍ لَّا يَقْرُوْنَنَا فَمَا تَرَى بھیجتے ہیں اور ہم ایسے لوگوں کے پاس اترتے ہیں جو ہماری ضیافت نہیں کرتے۔آپ کا اس بارے میں کیا فِيْهِ فَقَالَ لَنَا : إِنْ نَزَلْتُمْ بِقَوْمٍ فَأُمِرَ لَكُمْ خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: اگر تم کسی قوم کے پاس انترو۔بِمَا يَنْبَغِي لِلصَّيْفِ فَاقْبَلُوا فَإِنْ لَّمْ پھر جو مہمان کیلئے چاہیے، اتنا تمہارے لئے کر دیں تو تم يَفْعَلُوا فَخُذُوا مِنْهُمْ حَقَّ الضَّيْفِ۔قبول کرو اور اگر نہ کریں تو پھر اُن سے مہمان کا حق لو۔طرفه: ٦١٣٧۔تشریح : قصَاصُ الْمَظْلُومِ إِذَا وَجَدَ مَالَ ظَالِمِهِ : فقہاء نے قصاص مظالم کے متعلق یہ سوال اُٹھایا ہے کہ کیا مظلوم جب اُسے موقع ملے ظلم کا بدلہ خود بخود لے سکتا ہے یا نہیں؟ عنوانِ باب میں محمد بن سیرین کا فتویٰ اثبات میں بحوالہ آیت نقل کیا ہے: وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ بِهِ ۖ وَلَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خير للصبِرِينَ (النحل : ۱۲۷) اگر تم ( زیادتی کرنے والوں کو سزا دو تو جتنی تم پر زیادتی کی گئی ہے، اتنی ہی سزا دو اور اگر تم صبر کرو گے تو صبر کرنے والوں کے حق میں یہ امر بہتر ہوگا۔اس حوالے سے افراد کو قصاص لے لینے کا حق ظاہر ہوتا ہے کہ موقع ملے تو جتنا کسی کا مال مویشی غصب ہوا ہو، ظالم کے مال مویشی سے لے لے۔یہ فقہی مسئلہ الظفر کے نام سے مشہور ہے۔اس لفظ کے معنے ہیں: موقع پانا، قدرت حاصل ہونا۔شارحین کا خیال ہے کہ امام بخاری کا رجحان امام محمد بن سیرین کے مذہب کی تائید میں ہے۔(فتح الباری جزء ۵ صفحه ۱۳۴) مگر یہ درست نہیں۔عنوانِ باب شرطیہ ہے اور اس کا جواب محذوف۔جس سے نہ امام موصوف کا قبول ثابت ہے نہ عدم قبول۔باب کے تحت جود وروایتیں نقل کی گئی ہیں اُن کا تعلق مظالم والے حقوق سے نہیں۔ان کا تعلق ان حقوق سے ہے جو عرف عام سے متعلق ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ محمد بن سیرین کی رائے سے متفق نہیں۔اس تعلق میں باب 4 وہاب ابھی دیکھئے۔امام تر مندگی نے بھی اس بارہ میں روایت نقل کی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بعض صحابہ کوزکوۃ وصول کرنے کی غرض سے قبائل کی طرف بھیجتے تو نہ وہ زکوۃ دیتے اور نہ مہمان نواز کی کرتے۔انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے