صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 453
صحيح البخاري - جلد ۴ ۴۵۳ ٤٦- كتاب المظالم باب ٤ : أَعِنْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ٢٤٤٣: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي :۲۴۴۳: عثمان بن ابی شیبہ نے ہمیں بتایا۔ بشیم شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ نے ہم سے بیان کیا کہ عبید اللہ بن ابی بکر بن انس اور أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ حمید طویل نے ہمیں بتایا۔ ان دونوں نے حضرت سَمِعَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ يَقُوْلُ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بھائی کی مدد کر، وَسَلَّمَ: انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا، خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ اطرافه: ٢٤٤٤، ٦٩٥٢ ٢٤٤٤: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا :۲۴۴۴: مسدّد نے ہم سے بیان کیا کہ معتمر (بن مُعْتَمِرٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ سلیمان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ۔ انہوں عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے مَظْلُومًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا بِھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ (صحابہ نے) کہا: یا رسول اللہ ! مظلوم کی تو ہم مدد کریں گے کیونکہ تَنْصُرُهُ مَظْلُوْمًا فَكَيْفَ نَنْصُرُهُ ظَالِمًا؟ وہ مظلوم ہے، لیکن ظالم ہو تو اُس کی کیسے مدد کریں؟ قَالَ : تَأْخُذُ فَوْقَ يَدَيْهِ۔ اطرافه: ٢٤٤٣، ٦٩٥٢۔ آپ نے فرمایا: اُس کے ہاتھوں کو پکڑ لو۔ تشريح : أَعِنُ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا: نا : اس باب کے تحت دو روایتیں درج ہیں اور دونوں میں ہی الفاظ انصُرُ أَخَاک ہیں یعنی اپنے بھائی کی نصرت کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ نصرت ایسی مدد کو کہتے ہیں جو تعدی کی حالت میں کی جاتی ہے مگر عنوان میں بجائے انصُرُ کے اَعِنُ کا لفظ اختیار کیا گیا ہے۔ عون یا اعانة ہر قسم کی مدد پر اطلاق پاتا ہے۔ امام ابن حجر کے نزدیک اس لفظی تصرف سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی طرف اشارہ کیا ہے جو حد بیج بن معاویہ کی سند سے مرفوع نقل کی گئی ہے۔ اور اس میں لفظ انصر کی جگہ اعنُ ہے۔ ( فتح الباری جزء ۵ صفحہ۱۲۲) الكامل في ضعفاء الرجال، أسامى شتى ممن ابتداء أساميهم حاء، حديج بن معاویه، جزء ۲ صفحه ۴۳۱)