صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 264 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 264

صحيح البخاری جلد ۴ ۳۶ ٣٨- كتاب الحوالة ۲۲۸۷ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ :۲۲۸۷: عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابوالزناد سے، الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ابو الزناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابو ہریرہ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دولت مند کا ٹال مٹول کرنا بہت بڑا گناہ ہے قَالَ مَطْلُ الْغَنِي ظُلْمٌ فَإِذَا أُتْبِعَ أَحَدُكُمْ اور جس کو اپنا قرض لینے کے لئے مالدار شخص کے سپرد عَلَى مَلِي فَلْيَتَبَعْ۔ اطرافه: ۲۲۸۸، ۲۴۰۰۔ کیا جائے تو وہ قبول کرے۔ تشریح : وَهَلْ يَرْجِعُ فِي الْحَوَالَةِ: آیا ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ذمہ دارکو ذمہ داری مسخ کرنے کا حق پہنچتا ہے یا نہیں؟ اس بارے میں اختلاف ہے۔ فقہاء کے ایک گروہ نے حوالہ عقد لازم قرار دیا ہے اور دوسرے فریق کے نزدیک یہ عقد طوعی ہے ۔ یعنی رضا مندی کا معاملہ ہے جو جواز اور رخصت دونوں صورتا رخصت دونوں صورتیں رکھتا ہے۔ جن فقہاء نے اسے عقد لازم قرار دیا ہے، اُن کے نزدیک فتح نہیں ہو سکتا بلکہ وہ طے شدہ شروط کے ساتھ قائم رہے گا۔ اسی اختلاف کے پیش نظر عنوان باب میں دو حوالے درج کئے ہیں۔ ایک حسن بصری اور قتادہ کا ہے۔ دوسرا حضرت ابن عباس کے کا، جو ابن ابی شیبہ نے نقل کئے ہیں۔ حسن بصری اور قتادہ سے پوچھا گیا تھا کہ اگر محال علیہ مفلس ہو جائے تو کیا ذمہ داری اُس پر قائم رہے گی ؟ اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ محال علیہ ذمہ داری قبول کرنے کے وقت دولت مند تھا تو بحالت افلاس بھی ذمہ دار ہوگا۔ (فتح الباری : فتح الباری جزء ۴۰ صفحه ۵۸۶) حضرت ابن عباس عباس کے فتوے میں ے میں صراحت ہے کہ جس پر ادائیگی قرض کی ذمہ داری عائد ہوتی ہوا گر وہ فوت ہو جائے اور اُس سے وصولی کی کوئی صورت نہ ہو تو مُختَالَ لَهُ اپنا حق مُحِيل سے وصول کرے۔ (عمدۃ القاری جزء ۱۲۰ صفحه ۱۰۹) فَإِنْ تَوِيَ لِأَحَدِهِمَا لَمْ يَرْجِعُ عَلَى صَاحِبِهِ : تَوَى الْمَالَ کے معنے هَلَکَ یعنی مال ضائع ہو گیا ۔ کہتے ہیں: تَوَى حَقٌّ فَلَانٍ عَلَى غَرِيمِهِ یعنی فلاں کا حق اس کے مدیون کے پاس ضائع ہو گیا۔ (عمدۃ القاری جزء ۲ صفحہ ۱۰۹) مَطَلُ الْغَنِي ظُلْمُ : حدیث زیر باب کا مضمون واضح ہے کہ دولت مند نے حوالہ یعنی ہنڈی قبول کرنے کے بعد جو ادا نہیں کی اور لیت و لعل سے کام لیتا رہا اور پھر وہ مفلس ہو گیا تو وہ قابل مؤاخذہ ہے۔ یہی جمہور کا مذہب ہے کہ ہنڈی قبول کرنے کے بعد اس سے انکار نہیں کر سکتا ۔ امام ابو حنیفہ کے نزدیک یہ امر قاضی کے فیصلہ پر منحصر ہے۔ اگر قاضی کی رائے میں حالات موت و افلاس کا تقاضا ہے کہ قرضہ منتقل کرنے والا ادائیگی کا ذم ئیکی کا ذمہ دار ہے تو مُحْتَالَ لَهُ اُس کی طرف رجوع کرے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے عمدۃ القاری جزء ۱۲ صفحہ ۱۱۰، ۱۱۱) مصنف ابن ابی شیبه كتاب البيوع، باب في الحوالة أله ان يرجع فيها) مصنف ابن ابی شیبه، كتاب البيوع، باب فى قوم يرثون الميراث فيبيع بعضهم من بعض)