صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 221
صحيح البخاری جلد ۴ ۲۴۱ ۳۵- كتاب السلم (۳) نوعیت جنس کی تعیین ۔ یعنی صراحت سے ان صفات کا بیان ہو جن کی وجہ سے قیمت کم و بیش ہوتی ہو ۔ مثلاً کپڑا سوتی یا اونی، ہاتھ کا بنا ہوا یا مشین کا، ساده یا رنگ دار بعض وقت تانے بانے کے دھاگوں کی تعداد تک معین ہوتی ہے جس کے ہونے یا نہ ہونے سے کپڑا مضبوط یا کمزور ہوتا ہے۔ (۴) نرخ کی تعیین۔ ه قیمت کی نقد ادائیگی بطور پیشگی۔ (1) قدرت سلیم۔ یعنی جس کے ساتھ سودا کیا جا رہا ہو، وہ جنس مطلوب مہیا کرنے پر قادر ہے۔ دھوکا اور فریب کی صورت نہ ہو۔ ۷) ضرورت حقہ ہو۔ جمہور کے نزدیک ان شرائط میں سے کسی ایک شرط کا فقدان بیع سلم کو باطل کر دیتا ہے۔ مثلاً اگر جنس مطلوب موجود ہو تو اس کا لینا دینا احکام بیچ کے تحت ہوگا اور اگر جنس موجود نہ ہو اور اس کے لین دین میں مدت غیر معین ہو یا جنس کی مقدار نا معلوم ہو جیسے باغ کا پھل تو بیع سلم باطل ہوگی ۔ وعلی ہذا القیاس باقی شرطیں ۔ اس ضمن میں بداية المجتهد، كتاب السلم، الباب الأول في محله وشروطہ بھی دیکھئے۔ 0000000000