صحیح بخاری (جلد چہارم)

Page 204 of 795

صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 204

صحيح البخاری جلد ۴ م ۴۰ ۳۴- كتاب البيوع مَا دُونَ الْفَرْجِ : اس سے مراد و بر نہیں جو کسی صورت میں بھی جائز نہیں، نہ بیوی سے نہ لونڈی سے۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ) ( المؤمنون: ۸) سے واضح ہے۔ غیر فطرتی طریق قطعی طور پر ہر حالت میں حرام ہے ۔ فَإِذَا تَطَهَّرْنَ فَأْتُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ اَمَرَكُمُ اللهُ إِنَّ الله اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ( البقرة: ٢٢٣) یعنی جب حیض سے نہا دھو کر پورے طور پر پاک وصاف ہو جائیں تو جہاں سے اللہ نے حکم دیا ہے، ان کے پاس آؤ۔ اللہ تعالی ان لوگوں سے محبت رکھتا ہے جو بار بار اس کی طرف رجوع کرتے ہیں، جو اپنی پاکیزگی کا انتہائی حد تک اہتمام کرنے والے ہیں۔ اس تعلق میں کتاب الإيمان باب ۳۹، كتاب الحيض باب ۱۳ بھی دیکھئے۔ مسئلہ معنونہ میں حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث واضح اور بطور حکم قطعی ہے۔ جس کے یہ الفاظ ہیں: لَا تُوْطَأُ حَامِلٌ حَتَّى تَضَعَ وَلَا غَيْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً ۔ یعنی حاملہ سے تاوقتیکہ وہ جنے اور غیر حاملہ سے تا وقتیکہ وہ حیض سے فارغ ہو، جماع نہ کیا جائے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صریح ارشاد کا اعلان حضرت ابو سعید خدری نے اس وقت کیا، جب غزوہ اوطاس میں قیدی لائے گئے ۔ جن میں عورتیں بھی تھیں اور وہ بطور جنگی قیدی غازیوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔ انہوں نے حکماً صحابہ کو منع کر دیا کہ ان دونوں حالتوں میں ازدواجی تعلقات قائم نہ کئے جائیں ۔ ( فتح الباری جزء ۴ صفحہ ۵۳۵) محمد بن سیرین کے محولہ بالا فتوی پر زہری نخعی، امام مالک، امام ابو حنیفہ و امام شافعی وغیرہ کا اتفاق ہے۔ ان کا فتوى ان الفاظ میں ہے : لَا يُقَبِّلُهَا وَلَا يَتَلَقَّذُ مِنْهَا بِشَيْءٍ۔ (عمدة القارى جزء ۱۲ صفحه ۵۴) یعنی نہ اسے بوسہ دے اور نہ اس سے کسی طریق سے لذت حاصل کرے۔ جن فقہاء نے تقبیل اور مطلق مباشرت کی اجازت دی ہے، انہوں نے ظاہری الفاظ سے تمسک کیا ہے کہ صرف جماع سے منع کیا گیا ہے۔ دراصل فتویٰ اور تقویٰ میں فرق ہے۔ اس بارہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوۂ حسنہ ہی در حقیقت قابل اتباع ہے۔ باب ۱۱۲ : بَيْعُ الْمَيْتَةِ وَالْأَصْنَامِ مردار اور بتوں کا بیچنا ٢٢٣٦ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ۲۲۳۶ : قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ لیٹ ( بن سعد ) عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيْبِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے یزید أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ نے عطاء بن ابی رباح سے، عطاء نے حضرت جابر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ رَسُوْلَ اللهِ بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے حمي (ابوداؤد، کتاب النکاح، باب في وطأ السبايا)