صحیح بخاری (جلد چہارم) — Page 156
صحيح البخاری جلد ۴ ۱۵۶ ۳۴- كتاب البيوع وَبِيْعُوا الذَّهَبَ بِالْفِضَّةِ وَالْفِضَّةَ بِالذَّهَبِ كَيْفَ شِئْتُمْ : باب ے ے کی روایت نمبر ۲۱۷۵ میں كَيْفَ شِئْتُم جو آیا ہے، اس سے یہ مراد نہیں کہ بغیر شرعی حدود مد نظر رکھے سونے چاندی کے مبادلے میں کمی بیشی کی جیسی صورت بھی چاہو ، اختیار کر لو۔ شرعی حدود واضح ہیں۔ مبادلہ اُدھار نہ ہو اور مبادلہ کمی بیشی سے نہ ہو۔ (بداية المجتهد، كتاب الصرف، جزء ۲ صفحه ۱۴۶) بَيْعُ الذَّهَبِ بِالْوَرِقِ يَدًا بِيَدِ : باب ۸۱ کے عنوان میں الفاظ یدا بید دست بدست کا تعلق مبادلہ زر سے ہے، نہ مبادلہ اشیاء بالاشیاء سے۔ اس تعلق میں روایت نمبر ۲۱۷۵، ۲۱۷۸ بھی دیکھئے۔ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا: ا : حضرت زید بن ثاب: زید بن ثابت سے مروی یہ الفاظ جو روایت نمبر ۲۱۸۴ میں بسند سالم منقول ہیں، یہی روایت نمبر ۲۱۷۳ نیز نمبر ۲۱۸۸ میں بسند نافع بھی آئی ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ عرایا کے بیچ کی پہلے اجازت نہ تھی۔ بعد کو ضرورت پیش آنے پر اجازت دی گئی جو استثنائی صورت ہے اور یہ اجازت بھی غرباء ہی سے مخصوص ہے جو از قبیل صدقات ہے ۔ ! صدقات ہے ۔ فِي خَمْسَةِ اَوْسُقٍ أَوْ دُونَ خَمْسَةِ أَوْ سُقٍ یعنی پانچ ون ساٹھ صاع) یا اس سے کم تک عرایا کا پھل مبادلے میں لیا دیا جا سکتا ہے۔ اس بارہ میں ائمہ کے درمیان ایک اختلاف ہے جس کا تعلق مذکورہ بالا الفاظ کی تاویل سے ہے۔ بعض کے نزدیک اس سے زیادہ مقدار میں عرایا کا مبادلہ درست نہیں۔ کیونکہ اس قدر اناج ایک کنبہ کی ضرورت کے لئے کافی ہوتا ہے۔ امام مالک کے نزدیک زیادہ سے زیادہ پانچ وسق اور امام شافعی کے نزدیک پانچ وسق تک یعنی اس سے کم مقدار میں حسب ضرورت پھل پکنے سے قبل عرایا لئے دیئے جاسکتے ہیں۔ کیونکہ اصلی حکم مزابنہ کی پابندی جہاں تک ممکن ہے ضروری ہے۔ امام شافعی و امام احمد بن حنبل نے حضرت جابر کی ایک اور روایت بسند محمد بن يحي بن حبان بواسطہ واسع بن حبان نقل کی ہے۔ جس میں یہ الفاظ ہیں : عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ حِينَ أَذِنَ لَاصْحَابِ الْعَرَايَا أَنْ يَبِيعُوهَا بِخَرُصِهَا يَقُوْلُ الْوَسَقَ وَالْوَسَقَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ وَالأَرْبَعَةَ۔ (مسند احمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله، جزء ۳۰ صفحه ۳۶۰) یعنی حضرت جابر سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب آپ نے عرایا والوں کو اندازے پر بیچنے کی اجازت دی، یہ فرماتے سنا کہ ایک دو تین چار بیان ہوئے ہیں۔ وسق مبادلے میں لئے دیئے جاسکتے ہیں۔ حضرت سہل بن ابی حشمہ کی کی روایت میں تین چار پانچ وسق بیان ہو۔ روایہ فتح الباری جزء ۴ صفحه ۴۹۰ - ۴۹۱) (عمدۃ القاری جزءا اصفحہ ۳۰۳) عنوان باب ۸۴ کے ساتھ انہی کی روایت درج کی گئی ہے۔ اس روایت سے امام مالک کے فتوی کی تائید ہوتی ہے کہ پانچ وسق مذکورہ بالا اجازت میں شامل ہیں۔ امام شافعی کے فتوی میں احتیاط کا پہلوملحوظ ہے اور مالک کے فتوئی میں زیادہ سے زیادہ ضرورت کا پورا کرنا مد نظر ہے جو کسی بڑے سے ڑے کنبے کے لئے یہ مقدار کافی ہو سکتی۔ یہ مقدار کافی ہو سکتی ہے۔ دونوں کا نقطہ نظر اپنی اپنی جگہ قابل قدر ہے۔ مزابنہ اور محاقلہ کے تعلق میں ملاحظہ ہو تشریح باب ۹۳۔