صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 80 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 80

صحيح البخاری جلد ۳ ۸۰ ٢٤ - كتاب الزكاة سونے کا نصاب چاندی کے نصاب کی رو سے ہوگا۔یعنی سونا اگر بمقدار قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی ہو تو اس پر اڑھائی فیصدی کے حساب سے زکوۃ عائد ہوگی۔احناف سکے کو تبدیل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔بلکہ ان کے نزدیک ہر ایک کی قیمت کا اندازہ کر کے اس کے مجموعہ پر زکوۃ کا حساب ہوگا۔کرنسی نوٹوں کا بھی اسی پر قیاس کیا جائے گا۔خلاصہ یہ کہ جس شخص کے پاس اتنا رو پید یا پونڈ یا آنے پیسے یا نوٹ ہوں جن کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو تو اس قدر وزن کی چاندی کے معیار پر قیمت کا اندازہ کر کے اڑھائی فیصدی کے حساب سے زکوۃ لی جائے گی۔یہ دونوں صورتیں جمع کی مذکورہ بالا صورتوں سے جدا ہیں۔امام شافعی وغیرہ اس صورت جمع کو بھی جائز نہیں سمجھتے۔ان کے نزدیک زکوۃ بوجہ ایک عبادت ہونے کے فرض عین ہے۔جبکہ ہر ایک جنس کا علیحدہ علیحدہ نصاب اور اس نصاب کا الگ الگ حق واجب مقرر کیا گیا ہے تو اس نصاب کے مطابق ہر ایک جنس کی علیحدہ علیحد زکوۃ مقررہ حق واجب کے مطابق نکالنی چاہیے۔سونے کو چاندی اور چاندی کو سونے کے ساتھ اکٹھا کرنا ان کے نزدیک جائز نہیں۔جیسا کہ بھیڑ بکریوں اور اونٹوں کو زکوۃ کی غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھا نہیں کیا جا سکتا۔امام مالک نے سکوں کو تبدیل کر کے چاندی کے نصاب پر زکوۃ نکالنے کا فتویٰ دیا ہے۔تفصیل کے لیے دیکھئے فتح الباری جزء ۳۰ صفحه ۳۹۶ - بداية المجتهد، كتاب الزكاة، الجملة الثالثة، الفصل الأول، المسئلة الثالثة يضم الذهب الى الفضة في الزكاة ام لا۔عنوان باب کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ امام بخاری ، امام مالک کی رائے کی تائید میں ہیں۔بَاب :٣٥ : مَا كَانَ مِنْ خَلِيْطَيْنِ فَإِنَّهُمَا يَتَرَاجَعَانِ بَيْنَهُمَا بِالسَّوِيَّةِ جو ( زکوۃ) دوشریکوں کی طرف سے ہو تو وہ دونوں آپس میں بحصہ رسدی حساب کر لیں وَقَالَ طَاوُسٌ وَعَطَاءٌ إِذَا عَلِمَ اور طاؤس اور عطاء نے کہا: جب دونوں شریک اپنے الْخَلِيْطَانِ أَمْوَالَهُمَا فَلَا يُجْمَعُ مَالُهُمَا اپنے مالوں کو پہچانتے ہوں تو ان کا مال اکٹھا نہ کیا جائے وَقَالَ سُفْيَانُ لَا تَجِبُ حَتَّى يَتِمَّ لِهَذَا اور سفیان (ثوری) نے کہا: (مشترک مال میں زکوۃ ) واجب نہیں ہوتی ، جب تک اس کی بھی چالیس بکریاں پوری نہ ہو جائیں اور اس کی بھی چالیس بکریاں پوری نہ ہو جائیں۔أَرْبَعُوْنَ شَاةً وَلِهَذَا أَرْبَعُوْنَ شَاةً۔١٤٥١ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ :۱۴۵۱ محمد بن عبداللہ نے ہم سے بیان کیا، کہا: قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ حَدَّثَنِي ثُمَامَةُ أَنَّ میرے باپ نے مجھ سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: