صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 70 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 70

صحیح البخاری جلد۳ ٢٤ - كتاب الزكاة تَعْفُوَ آثَرَهُ: اس کے نشان قدم کو مٹاتا ہے۔نشان قدم سے مراد سابقہ غلط روی ہے۔صدقہ بدیوں کے لئے کفارہ ہوتا ہے۔قرآن کریم میں نشان قدم سے مراد نتیجہ عمل ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَنَكْتُبُ مَا قَدَّمُوا وَآثَارَهُمْ۔(يسين :١٣) یعنی جو عمل انہوں نے دنیا میں کئے تھے ہم ان کے نتائج محفوظ رکھتے ہیں۔تُخْفِي بَنَانَهُ سے مراد یہ ہے کہ اس کے ہاتھ سے اگر کوئی بر اعمل ہو گیا ہو تو صدقہ اس کو بھی چھپادے گا۔مثال کا مفہوم عام ہے اور سابقہ باب کے مضمون کے عین مطابق۔قرآن مجید میں اسی طوق بخل کے بدنتائج کا ذکر کیا گیا ہے جو دنیا میں بخیل انسان کو انفاق فی سبیل اللہ سے روکتے ہیں ؟ فرماتا ہے: وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ يَبْخَلُونَ بِمَا انْهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ هُوَ خَيْرًا لَّهُمْ بَلْ هُوَ شَرٌّ لَّهُمْ سَيُطَوَّقُوْنَ مَا يَخِلُوا بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلِلَّهِ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيرٌ (آل عمران:۱۸۱) { اور وہ لوگ جو اس میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے اُن کو اپنے فضل سے عطا کیا ہے، ہر گز گمان نہ کریں کہ یہ اُن کے لیے بہتر ہے بلکہ یہ تو ان کے لیے بہت بُرا ہے جس (مال) میں انہوں نے بخل سے کام لیا قیامت کے دن ضرور وہ اس کے طوق پہنائے جائیں گے۔اور اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کی میراث ہے۔اور اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔} بَاب ۲۹ : صَدَقَةُ الْكَسْبِ وَالتِّجَارَةِ کسب اور تجارت ( کے مال ) میں سے صدقہ دینا لِقَوْلِهِ تَعَالَى: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مومنو! عمدہ چیزیں جو تم مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُمْ { * وَمِمَّا نے کمائی ہیں، ان سے خرچ کرو اور ان چیزوں سے أَخْرَجْنَا لَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ} بھی جو ہم نے تمہارے لئے زمین سے پیدا کی ہیں میم إِلى قَوْلِهِ: أَنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ اللہ بے نیاز (اور ) بہت قابل تعریف ہے۔(البقرة: ٢٦٨) تشریح : صَدَقَةُ الْكَسْبِ وَالتِّجَارَة: کسب سے مراد دستکاری ہے۔اقسام اموال زکوۃ کی تفصیل دینے سے پہلے قرآن مجید کی اس آیت سے مستقل باب قائم کیا ہے جو صدقات کے تعلق میں بطور اصل الاصول کے ہے۔صنعت و حرفت سے پیدا کردہ اشیاء پر بھی زکوۃ ہے اور زمین کی پیداوار پر بھی اور تجارت پر بھی۔اگر چہ تجارت کسب حلال ہی کی ایک شکل ہے۔لیکن چونکہ لفظ کسب سے ذہن اس کی طرف منتقل نہیں ہوتا ، اس لئے عنوانِ باب میں اس کا الگ ذکر کیا گیا ہے اور بعض روایتوں میں آیت مِنْ طَيْتِ مَا كَسَبْتُمْ کی تشریح بحوالہ مجاہد تجارت کی گئی ہے۔غالبا امام موصوف نے عنوان باب میں ان روایتوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔(فتح الباری جز ۳۰ صفحہ ۳۸۸) عنوان باب فی ذاتہ مستقل ہے۔لیکن اپنی تشریح و تفصیل کے لئے متعدد عنوانوں اور روایتوں کا متقاضی ہے۔اس لئے یہاں اس کے ضمن میں کسی روایت کا حوالہ نہیں دیا گیا۔یہ خیال صحیح نہیں ہے کہ چونکہ امام موصوف کو اس بارے میں یہ الفاظ فتح الباری مطبوعہ انصاریہ کے مطابق ہیں (فتح الباری مطبوعہ انصار یہ وہلی- جزء 1 صفحہ ۳۱) ترجمہ اس کے مطابق ہے۔