صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 569 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 569

صحيح البخاری جلد ۳ ۵۶۹ ٣٠ - كتاب الصوم بَاب : مَنْ لَّمْ يَدَعْ قَوْلَ الزُّوْرِ وَالْعَمَلَ بِهِ فِي الصَّوْمِ روزہ میں جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا جو نہ چھوڑے ۱۹۰۳ : حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ۱۹۰۳: آدم بن ابی ایاس نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِنْبِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ابن ابی ذئب نے ہمیں بتایا۔ سعید مقبری نے ہم سے الْمَقْبُرِيُّ عَنْ أَبِيْهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بیان کیا ۔ انہوں نے اپنے باپ سے، اُن کے باپ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ نے حضرت ابو ہریرہ ر صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَّمْ يَدَعْ قَوْلَ انہوں نے کہا: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: جو شخص جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑے رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ الزُّوْرِ وَالْعَمَلَ بِهِ فَلَيْسَ لِلَّهِ حَاجَةٌ فِي تو اللہ کو کوئی حاجت نہیں کہ ایسا شخص کھانا اور پینا أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ۔ اطرافة: ٦٠٥٧۔ ----REA چھوڑ دے۔ تشريح : مَنْ لَّمْ يَدَعُ قَوْلَ الزُّوْرِ وَالْعَمَلَ بِهِ فِي الصَّوْمِ: رمضان کے روزوں سے جس تم کا نیک ماحول پیدا ا ہوتا ہوتا ۔ اہے اور ۔ نیکی کے محرکات ات : جو اس وقت جمع ہو جاتے ہیں۔ ۔ اگر اگر اُن سے بھی کسی شخص کے اندر نیک تبدیلی پیدا نہیں ہوتی تو اُس کی اصلاح کی کیا امید ہوسکتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ کی علت غائی نہایت صاف الفاظ میں بیان فرمائی ہے کہ اللہ کو اس کی کوئی حاجت نہیں کہ لوگ بھوکے پیاسے تو رہیں لیکن بدی ترک نہ کریں۔ روزہ سے متعلقہ احکام کی تو رات میں ایسی وضاحت نظر نہیں آتی جتنی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔ یہود نے کھانے پینے میں کچھ تخفیف کر لینے کا نام روزہ رکھ لیا تھا۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے اُن کی اس ریا کارانہ حالت پر سخت ملامت فرمائی ہے ۔ ( متی باب ۶ آیت ۱۶ تا ۱۸) اور شاگردوں کے دریافت کرنے پر فرمایا: پلید روح انسان کے نفس سے سوائے دعا کے کسی طرح نہیں نکل سکتی ۔ ( متی باب ۱۷ آیت ۲۱) مذکورہ بالا باب کے عنوان سے امام موصوف کے مد نظر روایت نمبر ۱۹۰۳ کے الفاظ کی صحت بھی مد نظر ہے جو دیگر سندوں میں قدرے مختلف ہیں۔ کسی میں لفظ الجھا ہے اور کسی میں الحناء ، یعنی فحش گوئی اور کسی میں الکذب ہے اور اللغو کے الفاظ وارد ہوئے ہیں ۔ ( فتح الباری جزء ۴ صفحہ ۱۵۱) (سنن ابن ماجه، كتاب الصيام، باب ما جاء فى الغيبة والرفث للصائم (مصنف عبد الرزاق، كتاب الصيام، باب الرفث واللمس وهو صائم جزء ۲ صفحه ۱۹۳) (سنن الكبرى للبيهقي، كتاب الصيام، باب الصائم ينزه صيامه عن اللغط والمشاتمة جز ۴ صفحه ۲۷۰)