صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 511
صحيح البخاری جلد ۳ ۵۱۱ ۲۸ - كتاب جزاء الصيد ابْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سے، انہوں نے عبدالرحمن اعرج سے، عبدالرحمن الْأَعْرَجِ عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ نے حضرت ابن نحسینہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ۔ قَالَ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سر کے وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ فِي در ميان پچھنا لگوایا جبکہ آپ مقام لحي جمل میں وَسَطِ رَأْسِهِ۔ اطرافه: ٥٦٩٨۔ بحالت احرام تھے۔ تشريح : الْحِجَامَةُ لِلْمُحْرِمِ : اس باب میں سفك الدماء یعنی خون بہانے کے تعلق میں میں استثنائی حالات کا ذکر کیا گیا ہے۔ عنوان باب میں جو حضرت ابن عمرؓ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ وہ سعید بن منصور نے بسند مجاہد موصولاً نقل کیا ہے اور حضرت عبداللہ بن عمر کے بیٹے کا نام واقد بیان کیا گیا ہے۔ جو سفر مکہ میں راستہ ہی میں بیمار ہو گیا تھا اور جس کی وجہ سے پچھنا لگوانا پڑا ۔ ( فتح الباری جزء ۴۰ صفحہ ۶۶) لفظ مَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ طِيب سے امام موصوف نے طبری کی روایت کی طرف اشارہ کیا ہے جو بسند حسن بصری مروی ہے کہ اگر محرم کو سر میں زخم آئے تو کوئی حرج نہیں کہ زخم کے ارد گرد کے بال منڈوائے جائیں اور ایسی دوائی سے علاج کیا جائے جس میں خوشبو نہ ہو۔ ( فتح الباری جزء ۴ صفحہ ۶۶) ان حوالوں سے عنوانِ باب کا مضمون ظاہر ہے۔ دراصل فقہاء نے بحالت احرام پچھنا لگوانا حرام قرار دیا ہے۔ کیونکہ اس سے بال منڈوانے ہوتے ہیں اور اگر منڈوانے نہ پڑیں تو جمہور کے نزدیک جائز ہے۔ مگر امام مالک نے اسے ناپسند کیا ہے اور حسن بصری وغیرہ کا فتوی یہ ہے کہ ایسی صورت میں فدیہ دیا جائے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے فتح الباری جزء ۲ صفحه ۶۷ - عمدۃ القاری جزء ۱۰ صفحه ۱۹۳، ۱۹۴) مذکورہ بالا باب کی دونوں روایتوں میں فدیہ کا کوئی ذکر نہیں۔ بغرضِ علاج پچھنے لگانا اور دوائی سے علاج کرنا دونوں جائز ہیں۔ وَهُوَ مُحْرِمٌ بِلَحْيِ جَمَلٍ : لحي جمل ایک مقام کا نام ہے جو سقیا سے سات میل کے فاصلہ پر ہے اور یہاں سے جحفہ کی گھائی شروع ہوتی ہے۔ وہاں اُن دنوں ایک کنواں بھی تھا جس کا ذکر کتاب التیمم میں حضرت ابو جیم کی روایت (نمبر ۳۳۷) میں گذر چکا ہے۔ محولہ بالا واقعہ حجۃ الوداع کے سفر کا ہے۔ لَعَلَّهُ سَمِعَهُ مِنْهُمَا : علامہ کرمانی کا خیال ہے کہ روایت نمبر ۱۸۳۵ میں یہ ذکر ہے کہ عطاء بن ابی رباح نے حضرت ابن عباس سے براہ راست سنا اور پھر یہ ذکر بھی ہے کہ یہ روایت انہوں نے بالواسطہ طاؤس سنی اور اس اختلاف کا حل آخر میں کیا گیا ہے کہ دونوں باتیں درست ہیں ۔ لیکن ان کا یہ موقف کہ عطاء بن ابی رباح نے طاؤس کے واسطہ سے