صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 384 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 384

صحيح البخاری جلد ۳ ۳۸۴ ٢٥ - كتاب الحج عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَّمْ يَكُنْ مَّعَهُ هَذِي إِذَا ساتھ قربانی کا جانور نہیں تھا کہ جب وہ طواف کرے طَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ اور صفا اور مروہ کے درمیان دوڑے تو وہ احرام کھول يَحِلَّ قَالَتْ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ ڈالے۔ حضرت عائشہ نے کہا کہ قربانی کے دن ہمارے بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نَحَرَ پاس گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا: یہ گوشت کیسا ہے؟ تو اس نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صلى الله ازواج کی طرف سے قربانی کی۔ یحی نے کہا: میں أَزْوَاجِهِ۔ قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُهُ لِلْقَاسِمِ نے قاسم سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيْثِ عَلَى وَجْهِهِ۔ عمرہ نے یہ حدیث آپ سے ٹھیک ٹھیک بیان کی ہے۔ اطرافه: ٢٩٤ ، ٣٠٥، ۳۱٦، ۳۱۷، ۳۱۹، ۳۲۸، 1516، 1518، 1556، 1560، ،١٧٥٧، ١٧٦٢، ١٧٧١ ،۱۷۳۳ ،۱۷۲۰ ، ۱١٥٦٢، ١٦٣٨، ٦٥٠ ،1561 ،٤٣، ٤٤٠١۹۵ ،۲۹۸۴ ،۲۹۵۲ ،۱۷۸۸ ،۱۷۸۷ ،۱۷۸۶ ،۱۷۸۳ ،۱۷۷۲ ٤٤٠٨، ٥٣٢٩، ٥٥٤٨ ٥٥٥٩ ٦١٥٧، ٧٢٢٩ تشريح : ذَبْحُ الرَّجُلِ الْبَقَرَ عَنْ نِسَائِهِ مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِنَّ : فقہاء نے اونٹ کے لئے گراور باقی قربانی کے جانوروں کے لئے ذبح مسنون قرار دیا ہے ۔ نَحَر کے معنی ہیں برچھی سے شاہ رگ کاٹ دیا اور ذبح کہتے ہیں چھری سے شاہ رگ کاٹنے کو۔ روایت نمبر ۷۰۹ میں گائے کے لئے جو لفظ نحر وارد ہوا ہے۔ اس کی تشریح عنوان میں لفظ ذبح سے کی گئی ہے۔ کیونکہ دونوں لفظ مترادف ہیں۔ لیکن صورت و شکل کی تعیین موقع ومحل کے قرینہ سے ہو سکتی ہے۔ بعض علماء کو مترادف الفاظ سے غلطی ہوگئی ہے کہ گائے بھی اونٹ کی طرح نحر کی جائے۔ بحالیکہ قرآن مجید میں اَنْ تَذْبَحُوا بَقَرَةً۔ (البقرة ة : ۶۸ ) کا ارشاد موجود ہے۔ ) ہے۔ ( فتح الباری جزء ۳ صفحہ ۶۹۵ ) لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ : عرب زمانہ جاہلیت میں حج کے وقت عمرہ یا قرآن کو گناہ سمجھتے تھے۔ (دیکھئے روایت نمبر ۱۵۶۴، ۱۶۵۱) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اعلان فرمانے پر بعض صحابہ نے عمرہ کیا اور بعض نے قرآن اور بعض نے افراد جس حج کا یہاں ذکر ہے وہ حجتہ الوداع ہے جو شاھ میں ہوا۔ اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے گائے کی قربانی کی گئی تھی۔