صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 353 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 353

صحيح البخاری جلد۳ ۳۵ ٢٥-كتاب الحج گھائی میں اُترنا اور شور و غل کو روکنا ضمنی اور عارضی باتیں ہیں۔اس لئے امرائے بنی امیہ کا عمل درست نہ تھا۔اصل مسئلہ مزدلفہ میں نماز جمع کر کے پڑھنا ہے۔إبْرَاهِيمُ بْنُ سُوَيْدٍ : ابراہیم بن سوید مدینی سے متعلق بعض محدثین نے یہ اعتراض کیا ہے کہ وہ بعض اوپری روایتوں کی وجہ سے ثقہ نہیں۔اسماعیلی کی روایت کے مطابق مذکورہ بالا حدیث ایک اور سند سے بھی مروی ہے۔جس سے اس شبہ کا ازالہ ممکن ہے۔(فتح الباری جزء ۳۰ صفحه ۶۶۰) (عمدۃ القاری جزء اصفحه ۱۰) بَاب ٩٥: اَلْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِالْمُزْدَلِفَةِ مزدلفہ میں دو نمازیں ملا کر پڑھی جائیں ١٦٧٢: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ :۱۶۷۲ عبد اللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا، يُوْسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ مُّوسَى بْن ) کہا : ( مالک نے ہمیں خبر دی۔انہوں نے موسیٰ بن عُقْبَةَ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عقبہ سے، انہوں نے کریب سے، کریب نے حضرت رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُوْلُ دَفَعَ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے لوٹے تو ایک گھاٹی میں اُترے اور پیشاب کیا۔پھر وضو کیا اور پورے طور پر عَرَفَةَ فَنَزَلَ الشَّعْبَ فَبَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ وضو نہیں کیا۔(یعنی ہلکا سا کیا۔) تو میں نے آپ سے يُسْبِغِ الْوُضُوْءَ فَقُلْتُ لَهُ الصَّلَاةُ فَقَالَ کہا کہ کیا نماز پڑھی جائے گی ؟ تو آپ نے فرمایا کہ الصَّلَاةُ أَمَامَكَ فَجَاءَ الْمُزْدَلِفَةَ فَتَوَضَّأَ نماز آگے چل کر۔پھر آپ مزدلفہ میں آئے اور وضو کیا فَأَسْبَغَ ثُمَّ أُقِيْمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّی اور پورے طور پر کیا۔پھر نماز کے لئے تکبیرا قامت الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ كُلُّ إِنْسَانٍ بَعِيْرَهُ فِي ہوئی اور آپ نے مغرب کی نماز پڑھی۔پھر ہر انسان مَنْزِلِهِ ثُمَّ أُقِيْمَتِ الصَّلَاةُ فَصَلَّى وَلَمْ نے اپنا اونٹ اپنے ٹھکانے میں بٹھایا۔پھر نماز (عشاء) کی تکبیر اقامت ہوئی تو آپ نے نماز پڑھی۔ان يُصَلَّ بَيْنَهُمَا۔اطرافه ،۱۳۹ ، ۱۸۱، ١٦٦٧، ١٦٦٩- دونوں کے درمیان نفل نہیں پڑھے۔تشريح : الْجَمْعُ بَيْنَ الصَّلَا تَيْنِ بِالْمُزْدَلِفَة : یہ مناسک حج میں سے پانچواں رکن ہے، یعنی مزدلفہ کے مقام میں مغرب وعشاء کی نمازیں جمع کرنا اور صبح تک قیام اور نماز فجر پڑھ کر یہاں سے منی کی طرف کوچ کرنا۔مقام مزدلفہ عرفات اور منی کے درمیان واقع ہے اور بیت اللہ سے چھ میل دور یہاں رات عبادت ، دعا اور