صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 268 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 268

صحيح البخاری جلد ۳ ۲۶۸ ٢٥ - كتاب الحج یہ باب سابقہ مضمون سے متعلق ہے۔ یعنی وادی غیر ذی زرع میں اللہ تعالیٰ نے کعبہ اور حج کے مہینے اور لو لوگوں کی معاش کا ذریعہ بنایا ہے۔ اس لئے وہ اپنے ان حقوق سے محروم نہیں کئے جاسکتے جو کا بنایا ذریعہ معاش ہیں۔ اس باب میں تین روایتیں نقل کی ہیں۔ پہلی روایت ایک پیشگوئی پر مشتمل ہے جو یہ واضح کرنے کے لئے لائی گئی ہے کہ بیت اللہ کی حرمت و عزت اس وقت تک محفوظ و مامون ہے جب تک کہ غیر قوم کا اس میں جابرانہ تصرف نہیں ہوتا۔ دوسری روایت اس تعلق میں لائی گئی ہے کہ عاشورہ کے دن کعبہ پر غلاف چڑھایا جاتا تھا قطع نظر اس خیال سے کہ اس دن رواجاً روزہ رکھا جاتا تھا۔ آپ نے عاشورہ کا روزہ رکھنا یا نہ رکھنا ؛ روزہ رکھنے والے کی مرضی پر چھوڑا ہے۔ یہ ہجرت کا ابتدائی زمانہ تھا۔ غلاف چڑھانے کے یہ معنی ہیں کہ مسلمان بیت اللہ کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ تیسری روایت بھی ایک پیشگوئی پر مشتمل ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ یا جوج و ماجوج کے زمانہ میں بھی باوجود کثرت فتن و فساد اور شدت خطرات کے بیت اللہ محفوظ رہے گا اور حج و عمرہ کا سلسلہ بھی بند نہیں ہوگا۔ ان پیشگوئیوں کی تفصیل ان شاء اللہ اپنے موقع پر آئے گی۔ اس باب میں بیت اللہ پر غلاف چڑھانے اور اس کے گرائے جانے کا ذکر ہے۔ اس کے متعلق دو مستقل باب یکے بعد دیگرے الگ قائم کئے گئے ہیں ۔ (دیکھئے باب ۴۸، ۴۹) قَالَ أَبُو عَبْدِ اللهِ : روایت نمبر ۱۵۹۳ کے آخر میں حاشیہ اس لئے بڑھایا گیا ہے کہ قتادہ بن دعامہ سدوسی کی روایت سے متعلق تدلیس کا جو شبہ ہو سکتا ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔ یعنی ان کی اس معنعن روایت کے بارے میں یہ تصریح موجود ہے کہ قتادہ نے عبداللہ بن ابی عتبہ سے اور عبد اللہ نے حضرت ابو سعید خدری سے اسے خود سنا۔ بَاب ٤٨ : كِسْوَةُ الْكَعْبَةِ غلاف کعبہ ١٥٩٤ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ ۱۵۹۴: عبد اللہ بن عبدالوہاب نے ہم سے بیان کیا، الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ (کہا) خالد بن حارث نے ہم سے بیان کیا ، ( کہا :) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا وَاصِلَّ الْأَحْدَبُ سفیان ثوری ) نے ہمیں بتایا کہ واصل احدب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابو وائل سے روایت کی کہ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جِئْتُ إِلَى شَيْبَةَ۔ انہوں نے کہا: میں حضرت شیبہ ( بن عثمان ) کے پاس آیا۔ وَحَدَّثَنَا قَبِيْصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ اور قبیصہ نے بھی ہم سے بیان کیا، (کہا: ) سفیان وَاصِلٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَلَسْتُ مَعَ (توری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے واصل سے، واصل شَيْبَةَ عَلَى الْكُرْسِيِّ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ نے ابو وائل سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں حضرت