صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 258 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 258

صحيح البخاری جلد ۳ ۲۵۸ ٢٥ - كتاب الحج اسماعیل علیہ السلام کے متعلق بہت سی برکات کا وعدہ فرمایا تھا اور ان کی نسل کو ایک بہت بڑی قوم بنائے جانے کی بشارت دی اور جبکہ تو رات میں حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ کے ایک بنجر اور غیر آباد علاقہ کی طرف ہجرت کرنے کا واقعہ بھی مذکور ہے بلکہ اس امر کی بھی صراحت ہے کہ یہ مقام ہجرت فاران کا بیابان ہے تو پھر اگر ان سب باتوں کی مصداق عرب کی قوم اور ارض حجاز نہیں تو ان کے علاوہ کونسی دوسری قوم ہے جو اپنے آپ کو حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل قرار دیتی ہے اور کونسا علاقہ ہے جس میں بنی اسماعیل کے آثار و نشانات ایسے واضح طور پر پائے جاتے ہیں جیسے ارض حجاز میں پائے جاتے ہیں۔کہاں قیدار، دو ماہ اور تیماء کے قبیلے آباد ہیں اور کس جگہ یسعیاہ نبی کی پیشگوئی کے مطابق مدیان اور عیفہ کی سانڈنیاں آئیں جن کے متعلق لکھا ہے کہ سباء سے آئیں گی اور خداوند کی حمد کا اعلان کریں گی۔(یسعیاہ ۶:۲۰) ہاں بیت ایل کے پاس یہ سانڈ نیاں اور اونٹوں کی قطاریں اور قیدار کی ساری بھیڑیں جمع ہوئیں اور عبط (ابن اسماعیل) کے مینڈھے خداوند کی منظوری کے واسطے مذبح پر چڑھائے جاتے ہیں۔یقینا سوائے مکہ اور کعبہ کے نوشتہ کی یہ بشارتیں کسی اور بزرگی اور شوکت والے گھر پر چسپاں نہیں ہوسکتیں اور یہود اور نصاری مذکورہ بالا سوال کا جواب تا قیامت نہیں دے سکتے۔مزید دیکھئے تشریح باب نمبر۵۷۔شما بَابِ ٤٣ : فَضْلُ الْحَرَمِ حرم کی فضیلت وَقَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّمَا أُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اور یہ جو آیت ہے اور مجھے یہی حکم دیا گیا ہے کہ اس رَبَّ هَذِهِ الْبَلْدَةِ الَّذِي حَرَّمَهَا وَلَهُ شہر کے اس رب کی عبادت کروں جس نے اس کو حرم كُلُّ شَيْءٍ وَأُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ قرار دیا ہے۔اس کی ہر شے ہے۔مجھے حکم دیا گیا ہے الْمُسْلِمِينَ ) (النمل: ٩٢) کہ میں فرمانبرداروں میں سے ہو جاؤں۔وَقَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ : أَوَلَمْ نُمَكِّنْ لَهُمْ اور یہ آیت اور کیا ہم نے انہیں ایک ایسے پر امن حرم حَرَمًا أَمِنَّا يُجْنِّى إِلَيْهِ ثَمَرتُ كُلّ میں مضبوط نہیں کیا کہ جن کی طرف ہر قسم کے میوے شَيْءٍ رِزْقًا مِنْ لَدُنَّا وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ ہماری طرف سے بطور رزق لائے جاتے ہیں (یہ لَا يَعْلَمُونَ (القصص : ٥٨) سب کچھ ہے ) مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔:١٥٨٧ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ۱۵۸۷: علی بن عبد اللہ بن جعفر ) نے ہم سے بیان حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيْدِ عَنْ کیا، کہا: ) جریر بن عبد الحمید نے ہمیں بتایا۔انہوں