صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 198
صحيح البخاری جلد ۳ ۱۹۸ ٢٥ - كتاب الحج وَطَافَ ابْنُ عُمَرَ ۔۔۔۔ وَقَدْ حَزَمَ عَلَى بَطْنِهِ بِثَوْب : یہ قول امام شافعی نے طاؤس سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے حضرت ابن عمر کو طواف کرتے دیکھا اور انہوں نے اپنے پیٹ پر کپڑے کی پیٹی باندھی ہوئی تھی۔ (مسند الشافعی، کتاب المناسک، جزء اصفحہ ۱۱۹) ابوبکر ابن ابی شیبہ نے حضرت ابن عمرؓ کا یہ قول نقل کیا ہے: کا تَعْقِدُ عَلَيْكَ شَيْئًا وَأَنْتَ مُحْرِمٌ۔ مصنف ابن ابی شیبه، کتاب الحج، باب في المحرم يعقد على بطنه الثوب، جزء ۳ صفحہ ۴۰۹) یعنی کوئی شے اپنے بدن پر نہ باندھ جبکہ تو بحالت احرام ہو۔ یہی وجہ ہے کہ امام بخاری کو حضرت عائشہ اور حضرت ابن عمر کے حوالے دینے کی ضرورت پیش آئی ہے۔ غرض ابن ابی شیبہ اور اسحاق کی اس قسم کی ممانعت کے بارے میں روایات قابل توجہ نہیں۔ امام موصوف نے بوقت احرام عطر استعمال کرنے ، سر میں تیل لگانے اور کنگھی کرنے کے بارے میں عنوان باب قائم کیا ہے اور اس باب سے متعلق تین روایتیں نقل کی ہیں جن سے یہ تینوں باتیں ثابت ہوتی ہیں۔ مانگ کنگھی سے ہی نکالی جاتی ہے۔ عنوان باب میں جو حوالہ جات دئے گئے ہیں۔ ان سے جہاں صحابہ کرام کی فقیہانہ وسعت نظر ثابت کرنا مقصود ہے۔ وہاں ابو بکر ابن ابی شیبہ وغیرہ کی روایات کارڈ بھی مد نظر ہے۔ بَاب ۱۹ : مَنْ أَهَلَّ مُلَبِّدًا جس نے بالوں کو جما کر احرام باندھا ١٥٤٠ : حَدَّثَنَا أَصْبَعُ أَخْبَرَنَا ابْنُ ۱۵۴۰ : اصبغ ( بن فرج ) نے ہم سے بیان کیا، کہا: وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عبد اللہ بن وہب نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یونس سے، سَالِمٍ عَنْ أَبِيْهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ یونس نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے سالم سے، سالم نے اپنے باپ ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهِلُّ مُلَبِّدًا ۔ سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللهم لبيك ۔۔۔۔۔ پکارتے سنا۔ (آپ نے) سر کے بال جمائے ہوئے تھے۔ اطرافه 1٥٤٩، 5914، 5915۔ تشريح : مَنْ أَهَلَّ مُلَبَدًا : امام موصوف نے باب ۹ کاعنوان جملہ شرطیہ رکھ کر جواب حذف کر دیا ہے اور اس ضمن میں روایت نمبر ۱۵۴۰ جو نقل کی گئی ہے، اس سے صرف اس قدر معلوم ہوتا ہے کہ نبی کہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال جمائے ہوئے تھے کہ پرا گندہ نہ ہوں ۔ امام موصوف نے جواب شرط غالبا اس لئے حذف کیا ہے کہ امام شافعی نے بالوں کو جمانا مستحب قرار دیا ہے اور جمہور نے بال جمانے والے کے لیے سرمنڈوانا بھی ضروری قرار دیا ہے اور یہ مسئلہ بعض ایسی روایتوں سے اخذ کیا ہے جو کمزور ہیں۔ عرب بوقت سفر حج اور احرام کی حالت میں اپنے سر