صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 183 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 183

صحيح البخاری جلد ۳ ۱۸۳ ٢٥ - كتاب الحج اس باب کا سابقہ باب کے اس مضمون سے کہ احرام باندھنے کے لئے کسی جگہ کی تخصیص نہیں، ایک ضمنی تعلق ہے۔اس میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ خیال درست نہیں۔صحیح یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھنے کے لئے جگہیں مقرر فرمائی ہیں۔مسائل شرعیہ میں تقویٰ اور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ابواب متعلقہ مواقیت میں یہ باب جملہ معترضہ کے طور پر ہے۔باب : مُهَل أَهْلِ مَكَّةَ لِلْحَج وَالْعُمْرَةِ حج اور عمرہ کے لئے اہل مکہ کے احرام باندھنے کی جگہ الْجُحْفَةَ وَلِأَهْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ ١٥٢٤ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ ۱۵۲۴: موسی بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا ، ( کہا : ) إِسْمَاعِيْلَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ وہیب نے ہم سے بیان کیا، (کہا: عبداللہ ) ابن طاؤس طَاوُسٍ عَنْ أَبِيْهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے اپنے باپ سے، ان کے النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَتَ لِأَهْلِ باپ نے حضرت ابن عباس سے روایت کی کہ انہوں الْمَدِينَةِ ذَا الْحُلَيْفَةِ وَلِأَهْلِ الشَّامِ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ اور اہل شام کے لئے جحفہ اور اہل نجد کے لئے قرن المنازل اور اہل یمن کے لئے یلملم احرام وَلِأَهْلِ الْيَمَنِ يَلَمْلَمَ هُنَّ لَهُنَّ وَلِمَنْ أَتَى باندھنے کے مقامات مقرر کئے ہیں۔یہ اُن کے لئے عَلَيْهِنَّ مِنْ غَيْرِهِنَّ مِمَّنْ أَرَادَ الْحَجَّ بھی ہیں اور ان لوگوں کے لئے بھی جو دوسرے ملکوں وَالْعُمْرَةَ وَمَنْ كَانَ دُوْنَ ذَلِكَ فَمِنْ سے آئیں۔یعنی جو حج اور عمرہ کرنا چاہتے ہوں اور جو حَيْثُ أَنْشَأَ حَتَّى أَهْلُ مَكَّةَ مِنْ مَّكَّةَ۔ان مقامات سے ورے رہتے ہوں تو پھر وہ جہاں سے شروع کریں۔اہل مکہ بھی مکہ ہی سے احرام باندھیں۔اطرافه ۱٥٢٦ ، ۱۵۲۹ ، ١٥۳۰، ١٨٤٥ 留 تشریح: مُهَلُّ أَهْل مَكَّةَ لِلْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ : اہل مکہ کے لئے مکہ ہی میقات ہے۔حرم سے باہر کسی مقام میں وہ احرام باندھ سکتے ہیں۔لفظ مُهَل اِهْلَال سے مشتق ہے۔اھلال کے معنے آواز بلند کرنا۔مُهَل کے معنی وہ جگہ جہاں سے احرام حج باندھ کر تلبیہ حج یعنی لبیک اللهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لبیک کی آواز بلند کی جاتی ہے۔ذو الحلیفہ مدینہ سے چھ میل کے قریب مکہ مکرمہ کے راستہ پر ہے اور یہ مقام مکہ مکرمہ سے ۱۹۸ میل کی مسافت پر ہے۔جحفہ مکہ مکرمہ سے پانچ یا چھ منزل پر ہے۔قرن یا قرن المنازل مکہ مکرمہ سے دو منزل ہے۔یلملم بھی مکہ مکرمہ سے دو منزل ہے۔ایک منزل دس میل ہوتی ہے۔(فتح الباری جزء ۳۰ صفحه ۴۸۵-۴۸۲) مواقیت کے مزید تعارف کے لیے تشریح باب ۱۳ بھی دیکھئے۔