صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 160 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 160

صحيح البخاری جلد۳ ۱۶۰ ٢٤ - كتاب الزكاة تشریح ضائع جو جہاز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عبد مارک میں رائج تھا، پونے تین سیر کے برابر تھا۔امام موصوف نے چار باب یکے بعد دیگرے قائم کر کے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ خوراک کی اجناس میں سے جو بھی میسر ہو؛ ایک صاع صدقہ فطر دیا جاسکتا ہے۔باب ۷۳-۷۵ کے عنوانوں میں مختلف اجناس کا ذکر کرتے ہوئے لفظ صاع اس لئے دہرایا گیا ہے تا اس معین مقدار کی طرف توجہ دلائی جائے۔باب ۷۵ کا عنوان بھی صرف صائع مِنْ زَبَيْبٍ ( یعنی ایک صاع کشمش ) رکھا گیا ہے جس سے یہ سمجھانا مقصود ہے کہ خواہ جنس اعلی قیمت کی ہو یا ادنی قیمت کی۔متعد دروایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر جنس ایک ہی مقدار میں دی جائے گی۔ان ابواب میں صاع کی تعیین و تکرار کا سبب یہ ہے کہ لوگوں نے اجناس کے درمیان تمیز کر کے عمدہ جنس چار مہ ( یعنی ایک صاع ) کی جگہ دومۃ دینے شروع کر دئے تھے۔روایت نمبر ۷ ۱۵۰ کے آخر میں قَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَعَلَ النَّاسُ عِدْلَهُ مُدَّيْنِ مِنْ حِنْطَةٍ کہہ کر اُن کے رای تخمینہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔روایت نمبر ۱۵۰۸ کے آخر سے بھی واضح ہوتا ہے کہ حضرت معاویہ نے شام کی اعلیٰ قسم کی گندم کا ایک مذ دوسری گندم کے دومہ کے برابر قرار دیا تھا۔روایت نمبر ۱۵۰۴، ۱۵۰۷ سے واضح ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر کا فریضہ مقرر کرتے وقت جو یا کھجور وغیرہ کے وزن میں فرق نہیں کیا بلکہ سب اجناس کا وزن ایک صاع ہی رکھا ہے۔اس لئے معین مقدار کوملحوظ رکھنا ضروری ہے۔بَابِ ٧٦: الصَّدَقَةُ قَبْلَ الْعِيْدِ عید سے پہلے صدقہ فطر ١٥٠٩ : حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا حَفْصُ :۱۵۰۹: ہم سے آدم ( بن ابی ایاس) نے بیان کیا، بْنُ مَيْسَرَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ ) کہا: ( ہمیں حفص بن میسرہ نے بتایا۔( انہوں نے نَّافِعِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا کہا : ( ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے بیان کیا۔انہوں نے النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ نافع سے، نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے (عید کی) نماز کے لئے نکلنے سے پہلے صدقہ فطر ( ادا کرنے ) کا حکم فرمایا۔بِزَكَاةِ الْفِطْرِ قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَى الصَّلَاة۔اطرافه ۱۵۰۳، ۱۵۰۶، ۱۵۰۷، ۱۰۱۱، ۱۵۱۲ ١٥١٠: حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ :۱۵۱۰ معاذ بن فضالہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا : ) حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ عَنْ زَيْدٍ عَنْ عِيَاضٍ ابو عمر ) حفص بن میسرہ) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے