صحیح بخاری (جلد سوم)

Page 99 of 743

صحیح بخاری (جلد سوم) — Page 99

صحيح البخاری جلد۳ ۹۹ ٢٤ - كتاب الزكاة قرآن مجید کے محولہ بالا حکم کے پیش نظر تقسیم صدقات میں رشتہ داروں کی شمولیت کے بارے میں اختلاف ہوا ہے۔فَرِيضَةً مِّنَ اللهِ سے ظاہر ہے کہ یہ فریضہ کو جو آٹھ قسم کے لوگوں سے مخصوص ہے؛ بلحاظ فقر ومسکنت اس میں رشتہ دار اور غیر رشتہ دار کی تمیز نہیں کی گئی۔اقرباء کو زکوۃ سے اس لئے محروم رکھنا کہ وہ رشتہ دار میں جائز نہیں۔عنوان باب میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جس قول کا حوالہ دے کر ایسے صدقہ کی فضیلت کے بارے میں توجہ دلائی گئی ہے۔وہ باب ۴۹ روایت نمبر ۱۴۶۶ میں مذکور ہے۔باب ۴۴ کی روایتوں سے بھی اس امر کا ثبوت ملتا ہے کہ محتاج رشتہ داروں کو زکوۃ یا صدقہ دینا نہ صرف جائز بلکہ کار ثواب ہے۔بوجہ اس کے کہ اس میں صلہ رحمی کے حکم کی بھی تعمیل ہوتی ہے۔مندرجہ روایات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ایسی تقسیم آنحضرت ﷺ کی اجازت سے ہوئی۔زکوۃ چونکہ بیت المال کا حق ہے اس لئے بغیر امام کے دوسرا شخص اس میں از خود تصرف نہیں کر سکتا۔سوائے اس کے کہ ایسا صدقہ ہو جس کا تعلق اموال باطنہ سے ہے۔تَابَعَهُ رَوْح امام مالک سے روس نے بھی یہی روایت نقل کی ہے جو کتاب الوصايا روایت نمبر ۲۷۶۹، کتاب التفسیر روایت نمبر ۴۵۵۴ میں آئے گی۔سیجی " کی محولہ بالا روایت کتاب الوكالة (روایت نمبر ۲۳۱۸) میں ہے۔رایح سے مراد ایسا مال جو زیادہ نکلنے والا یعنی مقبول ہو۔بَاب ٤٥ : لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ صَدَقَةٌ مسلمان پر اس کے گھوڑے میں کوئی صدقہ نہیں ١٤٦٣: حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ۱۴۶۳: آدم ( بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ( کہا: ) شعبہ نے ہمیں بتایا ، ( کہا: ) ہم سے عبداللہ بن سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ دینار نے بیان کیا۔انہوں نے کہا: میں نے سلیمان بن عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ پیارے سنا۔وہ عراک بن مالک سے،عراک حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام میں کوئی صدقہ نہیں۔النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي فَرَسِهِ وَغُلَامِهِ صَدَقَةٌ۔اطرافه: ١٤٦٤- بَاب ٤٦ : لَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِ فِي عَبْدِهِ صَدَقَةٌ مسلمان پر اس کے غلام میں کوئی صدقہ نہیں ١٤٦٤: حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا :۱۴۶۴: مدد نے ہم سے بیان کیا، (کہا: ) تسکی