صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 775 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 775

صحيح البخاری جلد ۲ ۷۷۵ ٢٣ - كتاب الجنائز احساس ہو جاتا اور پھر اس خواہش کو قابو میں رکھنے کی انہیں قدرت تامہ حاصل تھی۔لا إِلهَ إِلَّا الله کے اقرار کے ساتھ خواہشات نفس جمع نہیں ہو سکتیں۔حضرت عائشہ باوجود اس کے کہ تقویٰ اور فضیلت کے اعلیٰ مقام پر تھیں اور حق رکھتی تھیں کہ اپنے گھر میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ دفن ہوں۔مگر مذکورہ بالا خیال سے آپ نے اپنے نفس کو اس کی خواہش سے محروم کر دیا اور جس چیز کو انہوں نے چھوڑا تھا آخر وہ ان کو ہمیشہ کے لئے ملی اور ان کی تعریف ہوئی۔رضائے الہی کی خاطر خواہشات نفس کی قربانی میں انسان در حقیقت کوئی چیز نہیں کھوتا بلکہ اس کے بدلہ میں ایک دائمی نعمت سے متمتع ہوتا ہے۔حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کے فعل میں عاشقانہ مظاہرہ ہے اور حضرت عائشہ کے فعل میں غایت درجہ بے نفسی کا۔فَسَمَّى عُثمَانَ وَ عَلِيًّا وَطَلْحَةَ: مشورہ کے لئے جن اصحاب کو حضرت عمر نے نامزد کیا ہے۔وہ ایسے اہل الرائے صحابہ ہیں جن پر ہر لحاظ سے اعتماد کیا جاسکتا تھا۔انتخاب خلافت دونوں ہی طریقوں سے ہوا ہے۔خاص مشورہ سے بھی اور عام مشورہ سے بھی۔مذکورہ بالا صحابہ کرام کے انتخاب کو اکثریت کے قبول کر لینے سے ظاہر ہو گیا کہ اسے جمہوری تائید حاصل ہے۔خاص اور محدود مشورہ کی ضرورت ایسے حالات میں ہوتی ہے کہ جب عام مشورہ سے فتنہ وفساد کا خوف ہو۔عَنِ باب ۹۷ : مَا يُنْهَى مِنْ سَبِّ الْأَمْوَاتِ مُردوں کو بُرا کہنے کی ممانعت ۱۳۹۳: حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ :۱۳۹۳ آدم ( بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان الْأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَائِشَةَ کیا ، ) کہا : ( شعبہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے اعمش رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی سے ، اعمش نے مجاہد سے، مجاہد نے حضرت عائشہ الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَسُبُّوا الْأَمْوَاتَ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔انہوں نے کہا: نبی فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا وَرَوَاهُ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔مُردوں کو گالی نہ دو عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوْس وَمُحَمَّدُ بْنُ کیونکہ وہ اپنے انجام کو پہنچ گئے۔اور عبداللہ بن أَنَسٍ عَنِ الْأَعْمَشِ تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ عبد القدوس نے بھی اور محمد بن انس نے بھی اعمش الْجَعْدِ وَابْنُ عَرْعَرَةَ وَابْنُ أَبِي عَدِي سے روایت کی۔(آدم کی طرح) علی بن جعد اور ( محمد ) بن عرعرہ اور ابن ابی عدی نے بھی شعبہ سے سیہ روایت کی۔عَنْ شُعْبَةَ۔اطرافه: ٦٥١٦۔