صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 774 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 774

صحيح البخاری جلد ۲ ۷۷۴ ٢٣ - كتاب الجنائز تشريح : مَا جَاءَ فِي فِي قَبْرِ النَّبِيِّ علل : امام بخاری نے اس باب کے عنوان میں ایک لطیف تصرف سے کام لیا ہے۔ قرآن مجید کی دو آیتوں کا حوالہ دے کر ہر انسان کی دو قبریں ثابت کی ہیں ۔ ایک وہ قبر ہے جس کو اللہ تعالیٰ بناتا ہے اور جس کا ذکر ان آیات میں ہے۔ فرمایا: فَقَدَّرَهُ ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ ثُمَّ إِذَا شَاءَ انْشَرَهُ (عبس : ۲۰ تا ۲۳) یعنی انسان کو اللہ نے پیدا کیا پھر اس کے لئے ترقی کا ایک اندازہ مقرر کیا۔ پھر اس کے راستہ کو آسان بنایا۔ پھر عمر طبعی کے بعد اسے مار دیا۔ پھر اسے موعود قبر میں رکھا۔ پھر جب چاہے گا اسے دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دے گا اور ایک وہ قبر جو انسانوں کے ہاتھوں سے بنائی جاتی ہے۔ جس کے لئے لفظ كِفَاتًا سے آیت أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَانًا أَحْيَاء وَ اَمْوَاتًا (المرسلات (۲۷) کا حوالہ دیا ہے۔ اس آیت میں زمین کو كِفَا تا یعنی زندوں اور مردوں دونوں کو سنبھالنے اور سمیٹنے والا قرار دیا گیا ہے۔ روایت نمبر ۱۳۹۰ تا ۱۳۹۲ میں زمینی قبروں کا ذکر ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر دیوار کھینچ کر بند کر دی گئی تھی۔ ولید بن عبدالملک نے مدینہ کے امیر عمر بن عبدالعزیز کو لکھا کہ پرانی عمارت جو بوسیدہ ہو گئی ہے گرا کر قبریں درست کر دی جائیں ۔ وہ زمین سے پیوست تھیں ۔ ان کو زمین سے اٹھایا گیا۔ اسی اثنا میں کہ عمارت گرا کر از سرنو بنائی جارہی تھی۔ ایک پاؤں پنڈلی سمیت ظاہر ہوا جس پر عمر بن عبدالعزیز گھبرائے اور رو پڑے کہ کہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم مبارک نہ ہو۔ مگر عروہ بن زبیر نے شناخت کیا کہ وہ حضرت عمر کا پاؤں ہے اور انہیں تسلی ہوئی۔ ( فتح الباری جزء ۳ صفحه ۳۲۶) روایت نمبر ۱۳۹۰ میں جس قبر کے دیکھنے کا ذکر سفیان عمار نے کیا ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وہی قبر ہے جو عمر بن عبدالعزیز نے تجدید عمارت کے وقت اونچی کر کے بنوائی تھی۔ روایت نمبر ۱۳۹۰ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد یہود و نصاری کی قبر پرستی کے بارے میں وارد ہوا ہے۔ اس سے درحقیقت مسلمانوں کو تنبیہ کرنا مقصود ہے۔ مگر جب پیمبر اور اطاعت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دعوی کرنے والوں نے آپ کی اس تنبیہ سے جو آخری وصیت کی حیثیت رکھتی ہے کم فائدہ اُٹھایا ہے۔ اسلام کے نام لیواؤں کا جو حال ہے وہ ظاہر ہے۔ قبر سے مقبرے ، مقبرے سے زیارت گاہ، زیارت گاہ سے درگاہیں بن گاگر ئیں۔ پھر قل ، عرس، چادر، گا گر ، صندل اور طوائف کے مجرے۔ خدا تعالیٰ جانے کس کس شکل میں اُن پر جینہ سائی ہونے لگی ! عبرت کا مقام ہے! اخلاق سوزی و فحاشی اس کے علاوہ باعث ماتم ! كَنَّانِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ : مذکورہ بالا سند سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا کہ عروہ بن زبیر نے ان کی کنیت رکھی ۔ حالانکہ ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔ ان کی کنیت جو مشہور ہے ابو عمرو ہے۔ ( فتح الباری جز ۳۰ صفحه ۳۴۵) وَعَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ : یعنی مذکورہ بالا سند سے۔ لَا أُزَكَّى بِهِ اَبَدًا : یعنی لَا يُغْنَى عَلَيَّ بِسَبَبِهِ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دفن ہونے کی وجہ سے مجھے آپ کی دوسری ازواج پر طبعا امتیاز ہوگا۔ جس سے لوگ میری تعریف کریں گے۔ اس لئے مجھے میری سہیلیوں میں ہی دفن کرنا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونہ کی تاثیر قدسی کی برکت سے آپ کی ازواج اور آپ کے دوسرے ساتھیوں کو تزکیہ نفس کامل طور پر حاصل تھا اور ان کی بصیرتیں ایسی روشن اور تیز ہو چکی تھیں کہ انہیں اپنے نفس کی مخفی سے مخفی خواہش کا