صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 54
صحیح البخاری جلد ۲ ۵۴ ١٠ - كتاب الأذان باب ٣٤ : فَضْلُ الْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عشاء کی نماز با جماعت پڑھنے کی فضیلت ٦٥٧ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ :۶۵۷: عمر بن حفص نے ہم سے بیان کیا، کہا: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ میرے باپ نے ہمیں بتایا، کہا: اعمش نے ہم سے حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بیان کیا ، کہا : ابو صالح نے حضرت ابوہریرہ سے قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ روایت کرتے ہوئے مجھے بتایا۔ انہوں نے کہا: نبی صَلَاةٌ أَثْقَلَ عَلَى الْمُنَافِقِينَ مِنَ الْفَجْرِ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: منافقوں پر فجر اور عشاء وَالْعِشَاءِ وَلَوْ يَعْلَمُوْنَ مَا فِيهِمَا کی نماز سے زیادہ بوجھل اور کوئی نماز نہیں اور اگر وہ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ جانتے کہ ان میں کیا ثواب ہے تو وہ ان نمازوں میں آمُرَ الْمُؤَذِّنَ فَيُقِيمَ ثُمَّ امْرَ رَجُلًا يَؤُمُ آتے۔ اگر چہ گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے ہی۔ النَّاسَ ثُمَّ أَخُذَ شُعَلًا مِنْ نَّارٍ فَأُحَرِّقَ میرے دل میں آیا کہ میں مؤذن سے کہوں کہ وہ نماز عَلَى مَنْ لَّا يَخْرُجُ إِلَى الصَّلَاةِ بَعْدُ۔ کے لئے اقامت کی تکبیر کہے۔ پھر میں ایک شخص سے اطرافه: ٦٤٤ ، ٢٤٢٠، ٧٢٢٤۔ کہوں کہ وہ لوگوں کی امامت کرے۔ پھر میں انگارے لوں اور ان کے مکانوں کو آگ لگا دوں جو ابھی تک نماز کے لئے نہیں نکلے۔ تشريح : فَضْلُ الْعِشَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ : نماز عشاء باجماعت پڑھنے کی فضیلت اس سے عیاں ہے کہ وہ مومن اور منافق کے درمیان فرق ظاہر کرتی ہے۔ منافقوں کی نسبت قرآن مجید فرماتا ہے: وَإِذَا قَامُوا إِلَى 11/11/ الصَّلوةِ قَامُوا كُسَالَى (النساء:۱۴۳) یعنی نماز ان کے لئے دو بھر ہوتی ہے۔ جب نماز کے لئے اٹھتے ہیں تو سستی سے اٹھتے ہیں۔ لیکن فجر اور عشاء کی نمازیں ایسے اوقات میں ہیں کہ وہ اپنی سستی کا مقابلہ نہیں کر سکتے اور ان کا نفاق ان کے تقاضائے ایمان پر غالب آجاتا ہے۔ لَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا لَا تَوْهُمَا وَلَوْ حَبُوا : اگر وہ جانتے کہ یہ دونوں نمازیں بوجہ اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرنے کے کتنی بڑی رضا الہی کا موجب ہیں تو اگر وہ اپانچ بھی ہوتے تب بھی گھٹنوں کے بل گھسٹتے ہوئے چل کر ان نمازوں میں شامل ہوتے ۔