صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 614 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 614

صحيح البخاری جلد ۲ ۶۱۴ ٢٢ - كتاب السهو الظُّهْرِ فَهُمَا هَاتَانِ۔فَشَغَلُوْنِي عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ بَعْدَ رکعتوں کی بابت پوچھا ہے اور بات یہ ہے کہ عبدالقیس کے کچھ لوگ میرے پاس آئے تھے۔انہوں نے مجھے مشغول رکھا۔دو رکعتیں نہیں پڑھنے دیں جو کہ ظہر کے بعد ہوتی ہیں سو یہ وہی دور کعتیں ہیں۔اطرافه: ٤٣٧٠۔تشریح ٢٠۔إِذَا كَلَّمَ وَهُوَ يُصَلَّى فَأَشَارَ بِيَدِهِ وَاسْتَمَعَ: نمازی سے اگر کوئی دوسرا شخص بات کرے تو کیا نماز فاسد ہو جائے گی؟ جمہور نے روایت نمبر ۱۲۳۳ سے استدلال کرتے ہوئے یہی فتویٰ دیا ہے کہ فاسد نہیں ہوگی۔امام بخاری نے عنوان باب میں جواب محذوف کر کے اپنی رائے یہاں ظاہر نہیں کی۔اگلے باب کے عنوان میں حضرت کریب کی اسی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے نماز میں اشارہ کرنے سے متعلق کئی روایتیں نقل کی ہیں۔حضرت کریب کی مذکورہ بالا روایت سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے نفل پڑھنے کی حالت میں سوال کیا گیا تو آپ نے سائل کو ٹھہرنے کے لئے اشارہ فرمایا اور روایت نمبر ۱۲۳۴ سے ظاہر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں شامل نہیں تھے اور حضرت ابو بکر نماز فریضہ پڑھا رہے تھے تو آپ نے ان کو اشارہ کیا کہ اپنی جگہ ٹھہرے رہیں اور روایت نمبر ۱۲۳۵ سے ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ نوافل پڑھ رہی تھیں کہ حضرت اسما نے ان سے دریافت کیا اور روایت نمبر ۱۲۳۶ سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فریضہ کی حالت میں اشارہ فرمایا کہ بیٹھ جائیں۔اس روایت کے آخر میں الفاظ إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِه خاص طور پر قابل غور ہیں۔جب بحالت نماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اشارہ کرنے یا آپ سے بات کرنے سے نماز میں خلل واقع نہیں ہوا تو بعض فقہاء کا نماز کے فاسد ہونے سے متعلق فتویٰ دینا درست نہیں۔امام موصوف نے باب نمبر ۸ کا عنوان اذا “ سے قائم کر کے جواب مابعد کے باب اور اس کی روایات کی ترتیب میں مقدر کر دیا ہے۔بَابِ ۹ : الْإِشَارَةُ فِي الصَّلَاةِ نماز میں اشارہ کرنا قَالَهُ كُرَيْبٌ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ الله اسے حضرت کریب نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا عَنْهَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سے، حضرت ام سلمہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا۔١٢٣٤: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ :۱۲۳۴: قتیبہ بن سعید نے ہم سے بیان کیا، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ ) کہا : ( يعقوب بن عبدالرحمن نے ہمیں بتایا۔انہوں