صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 566
صحيح البخاری جلد ۲ عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوْبَ۔اطرافه: ٤٣٢۔۵۶۶ ١٩ - كتاب التهجد اور ان کو قبریں نہ بناؤ۔وہیب کی طرح عبد الوہاب نے بھی ایوب سے یہ حدیث نقل کی۔تشریح: اَلتَّطَوُّعُ فِی الْبَيْتِ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھروں کو عبادت الہی سے معمور رکھنے کی جو تا کید فرمایا کرتے تھے، وہ قرآن مجید کے اس ارشاد کے مطابق تھی : فِي بُيُوتٍ أَذِنَ اللَّهُ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَفِيْهَا اسْمُهُ لا يُسَبِّحُ لَهُ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِه (النور: ۳۷) ایسے گھروں میں جن کے متعلق اللہ نے اذان دیا ہے کہ انہیں بلند کیا جائے اور ان میں اس کے نام کا ذکر کیا جائے ، ان میں صبح و شام تسبیح کرتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج اور اپنے دیگر رشتہ داروں کو بھی ترغیب دیا کرتے تھے کہ وہ اپنے گھروں میں غفلت کی نیند نہ سویا کریں۔وہ گھر جو ذکر الہی سے خالی ہے، ویرانہ ہے۔نوافل گھروں میں ہی پڑھے جانے چاہیں، جیسا کہ فرائض مساجد میں۔(دیکھئے روایت نمبر ۶۴۴ ، ۱۱۸۲،۷۳۱)