صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 565 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 565

صحيح البخاری جلد ۲ ۵۶۵ ١٩ - كتاب التهجد تشریح: صَلَاةُ التَّوَافِل جَمَاعَةٌ: عنوانِ باب میں جن دور وایتوں کے حوالے دئے گئے ہیں ، وہ نمبر ۳۸۰ اور نمبر ۱۱۲۹ میں گذر چکی ہیں۔ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے چاشت اور تہجد کے نفل باجماعت پڑھائے۔حضرت ابوایوب انصاری: حضرت ابوایوب انصاری خالد بن زید ہیں۔جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے تو آپ ان کے ہاں مہمان ہوئے تھے۔حضرت معاویہ کے عہد خلافت ۵۰ھ میں جب رومیوں کے ساتھ جنگ ہوئی تو اس میں حضرت ابو ایوب انصاری بھی شریک تھے اور یزید سپہ سالار تھا۔قسطنطنیہ کے محاصرہ میں یہ شہید ہوئے۔انہوں نے وصیت کی تھی کہ گھوڑوں کے سموں کے نیچے انہیں دفن کیا جائے اور قبر کا نشان نہ رہے۔مگر انہیں قسطنطنیہ کی فصیل کے پہلو میں دفن کیا گیا۔اسی اثناء میں حضرت محمود بن ربیع سے جب انہوں نے یہ روایت سنی تو انہوں نے انکار کیا۔بعض کا خیال ہے کہ ان کے انکار کی وجہ یہ تھی کہ خالی لا الہ الا اللہ کا اقرار آگ سے محفوظ نہیں رکھ سکتا، جب تک اعمال صالحہ اس کے ساتھ نہ ہوں یہ ثابت شدہ اسلامی مسئلہ ہے۔(دیکھئے کتاب الایمان ) مگر يَبْتَغِي بِذَالِكَ وَجْهَ الله کا جملہ بتا رہا ہے کہ یہ اقرار توحید کس قسم کا ہے۔حضرت محمود نے دوبارہ تحقیق اس خیال سے کی ہے کہ شاید وہ بعض الفاظ ضبط نہ کر سکے ہوں۔(فتح الباری جزء ۳ صفحہ ۱۸۰) کسی کے ایمان یا نفاق سے متعلق لوگوں کے سامنے اظہار رائے نامناسب ہے۔اس ضمن میں دیکھئے تشریح کتاب الایمان، روایت نمبر ۲۷۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر ابن دشمن کی نسبت نکتہ چینی نا پسند فرمائی۔اس قسم کی نکتہ چینی بجائے اصلاح کے فتنہ وفساد کا موجب ہوتی ہے۔بَاب :٣٧: التَّطَرُّعُ فِي الْبَيْتِ گھر میں نفل پڑھنا ۱۱۸۷ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ :۱۱۸۷ عبدالاعلیٰ بن حماد نے ہم سے بیان کیا، حَمَّادٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ وَعُبَيْدِ ) کہا : ) وهیب نے ہمیں بتایا۔انہوں نے ایوب اور اللهِ عَنْ نَّافِعِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ الله عبید اللہ بن عمر) سے، انہوں نے نافع سے، نافع عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى الله نے حضرت (عبدالله) بن عمر رضی اللہ عنہما سے عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلُوْا فِي بُيُوتِكُمْ مِنْ روایت کی۔انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَاتِكُمْ وَلَا تَتَّخِذُوْهَا قُبُوْرًا تَابَعَهُ نے فرمایا: اپنے گھروں میں بھی کچھ نمازیں پڑھا کرو