صحیح بخاری (جلد دوم)

Page 188 of 796

صحیح بخاری (جلد دوم) — Page 188

صحيح البخاری جلد ۲ IAA ١٠ - كتاب الأذان ضل الله السجود میں آئے گی۔وہاں یہ الفاظ ہیں : مُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّد ل ل ل (اس تعلق میں دیکھئے باب نمبر ۱۳۲ روایت نمبر ۸۰۸) اب امام بخاری نماز کے ظاہری ارکان میں سے ایک ایک کی کیفیت یا ترتیب بیان کر کے بتا ئیں گے کہ نماز کیونکر پڑھی جائے۔باب ۱۲۰ : اِسْتِوَاءُ الظَّهْرِ فِي الرُّكُوعِ رکوع میں پیٹھ کو برابر رکھنا وَقَالَ أَبُو حُمَيْدٍ فِي أَصْحَابِهِ رَكَعَ اور حضرت ابوحمید نے اپنے ساتھیوں کی موجودگی میں کہا: النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ هَصَرَ ظَهْرَهُ في صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا اور اپنی پیٹھ جھکا دی۔بَاب ۱۲۱ : حَدُّ إِثْمَامِ الرُّكُوعِ وَالْإِعْتِدَالِ فِيْهِ وَالْإِطْمَانِينَةِ رکوع کو اعتدال اور اطمینان سے پورا کرنے کی حد ۷۹۲ : حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ قَالَ :۷۹۲ بدل بن محبر نے ہم سے بیان کیا، کہا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْحَكَمُ عَنِ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: حکم نے ابْن أَبِي لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ كَانَ مجھے بتایا۔انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے رُكُوْعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حضرت برانڈ سے روایت کی۔وہ کہتے تھے: نبی صلی وَسُجُوْدُهُ وَبَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ وَإِذَا رَفَعَ الله علیہ وسلم کا رکوع اور آپ کا سجود اور دونوں سجدوں مِنَ الرُّكُوعِ مَا خَلَا الْقِيَامَ وَالْقُعُوْدَ کے درمیان قعود ( بیٹھنا) اور رکوع کے بعد قیام یہ تقریباً برابر ہوتے تھے۔سوائے قیام اور قعود کے۔قَرِيبًا مِنَ السَّوَاءِ۔اطرافه: ۸۰۱، ۸۲۰ تشریح حَدٌ إِثْمَامِ الرُّكُوعِ وَالْاِعْتِدَالِ فِيهِ: اس باب میں تکمیل رکوع سے متعلق تین باتیں بیان کی گئی ہیں، اول بیٹھ برابر رکھنا۔یعنی سیدھی نہ نیچی نہ اونچی۔اس کے لئے حضرت ابوحمید ساعدی کی روایت کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔(روایت نمبر ۸۲۸) دوم: رکوع میں اعتدال۔اس بارے میں حضرت براء بن عازب کی روایت پیش کی گئی ہے۔( روایت نمبر ۷۹۲) سوم: رکوع میں اطمینان کا ہونا۔اعتدال اور اطمینان سے متعلق روایت نمبر ۷۹۳ بھی دیکھئے۔ارکان نماز کا مفصل بیان دیکھا جائے تفسیر کبیر مصنفہ حاجی الحرمین حضرت مصلح موعودؓ تفسیر سورۃ البقره آیت ۴ جلد اول صفحه ۱۰۹ تا ۱۲۰۔