صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page vii of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page vii

جس میں جماعت کو بیک وقت مختلف محاذوں پر جدو جہد کرنی پڑی۔آریہ سماج کی طرف سے شدھی کی تحریک مسلمانان کشمیر کے لئے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کی جدو جہد احرار کے فتنہ کی سرکوبی تحریک جدید کا آغاز اور بیرونی ممالک میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے مشنز کا قیام ہندوستان کے لئے آزادی کی تحریک اور اس میں خصوصی طور پر مسلمانان ہند کی راہنمائی اور پھر تقسیم ملک کے جملہ مسائل کے حل میں جماعت احمدیہ کو مصروف رہنا پڑا۔ان تمام مہمات میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب حضرت مصلح موعودؓ کے ساتھ صف اول کے کارکنوں میں شامل تھے۔اس لئے حضرت شاہ صاحب بخاری کے ترجمہ و شرح پر کام کے لئے یکسوئی کے ساتھ وقت نہ دے سکے۔تاہم ان مصروفیات کے باوجود دو پارے مکمل ہو کر ادارہ تالیف و تصنیف بکڈ پو قادیان کے زیر اہتمام شائع ہوئے ۱۹۶۰ء سے ۱۹۷۶ ء تک کے سولہ سالوں میں صحیح بخاری کے ترجمہ و شرح کے پندرہ پاروں تک کی اشاعت ہوئی۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنی وفات 4 مئی ۱۹۶۷ء تک ۱۹ پاروں کے ترجمہ اور شرح کا کام مکمل کر لیا تھا اور اگلے پاروں کا ترجمہ بھی مکمل کر لیا تھا۔آپ کی وفات پر اس کی اشاعت حضرت مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب کے سپرد ہوئی خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بخاری کا یہ زیر تکمیل کام کے سپر دفرمایا۔کے زیر اہتمام حضرت مولوی ابوالمنیر نور الحق صاحب نے اگلے پاروں پر کام جاری رکھا۔مولوی صاحب کی وفات کے بعد اور حضرت پہلی جلد آ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔دوسری جلد بھی طباعت کے لئے تیار ہے اور امید کی جاتی ہے کہ خلافت جو بلی سال ۲۰۰۸ ء میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ان شاء اللہ۔