صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page lxix
صحيح البخاري ۴۹ دیباچه بات سے عیاں ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کے عجیب تصرفات میں سے ہے کہ وہ شہتیروں کا کام تنکوں سے لیتا ہے۔ یہی اس کی عادت روحانی سلسلوں میں قدیم سے چلی آرہی ہے تا دیکھنے والے دیکھیں کہ اس کی داغ بیل عاجز انسانوں کے ہاتھوں سے نہیں ڈالی گئی بلکہ ملائکہ اللہ کے دست تصرف سے جو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے حامل ہو کر روحانی خلافت کے ساتھ براہ وابستگی پیدا کرتے ہیں۔ اس خلافت کا خلافت کی مشیت دراصل اللہ ت اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوتی ہے۔ لیکن دل کے اندھوں کو نظر راست نہیں آتی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو وہ آنکھ دے جو حقیقت کی بینا ہوا اور وہ دل دے جو شکر گزار ہو۔ (آمین) سید زین العابدین ولی اللہ شاہ اعزازی کارکن نظارت تالیف و تصنیف )