صحیح بخاری (جلد اوّل)

Page 608 of 774

صحیح بخاری (جلد اوّل) — Page 608

صحيح البخاری جلد ا ۲۰۸ - كتاب الصلوة نماز میں خلل نہیں آتا تو مرد کے سامنے ہونے سے بدرجہ اولی اس میں خلل نہیں واقع ہوگا۔ پس کراہیت کی اصل بناء وہی ہے جس کا عنوان میں ذکر ہے۔ مسلم ، نسائی ، اور ابن ماجہ وغیرہ نے عورت، گدھے اور کتے کے متعلق بعض کمزور روایتیں نقل کی ہیں جو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک قابل اعتبار نہیں۔ (دیکھئے شرح باب (۱۰۵) روایت نمبر ۵۱۱ہ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس قسم کے خیالات رکھنے والے صحابہ کرام میں بھی تھے جن کی تردید حضرت عائشہ نے کھلے الفاظ میں اسی وقت کر دی تھی ۔ باب ۱۰۳: الصَّلَاةُ خَلْفَ النَّائِمِ سوئے ہوئے کے پیچھے نماز پڑھنا ٥١٢ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ۵۱۲ : ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا: بچی نے ہمیں يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي بتلایا۔ کہا: ہشام نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى باپ نے حضرت عائشہ سے روایت کرتے ہوئے اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَنَا رَاقِدَةً مجھے بتا یا کہتی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے مُعْتَرِضَةٌ عَلَى فِرَاشِهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ اور میں آپ کے بستر پر چوڑائی میں لیٹے ہوئے سوئی يُوْتِرَ أَيْقَظَنِي فَأَوْتَرْتُ۔ ہوتی اور جب آپ وتر پڑھنا چاہتے تو مجھے جگا دیتے تو میں بھی وتر پڑھتی ۔ اطرافه: ۳۸۲، ۳۸۳، ۳۸۴، 508، 511، 513، 514، 515، 519، 997، ١٢٠٩، ٦٢٧٦۔ تشریح: اس باب میں ابو داؤد اور ابن ماجہ کی وہ روایتیں روکی گئی ابوداؤد ہیں۔ کی گئی ہیں جن میں سوئے ہوئے کے سامنے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی ممانعت کا ذکر ہے۔ امام مالک اور مجاہد اور طاؤس بھی سوئے ہوئے کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ سمجھتے ہیں۔ کسی حدیث کی بناء پر نہیں بلکہ اس خیال سے کہ مبادا سوئے ہوئے آدمی سے کوئی ایسی بات ظاہر ہو جو نمازی کی توجہ کو پھیرنے والی ہو۔ ( فتح الباری جزء اول صفحہ ۷۵۹ ) ☆ مسلم كتاب الصلاة باب قدر ما يستر المصلى) (نسائی) كتاب القبلة باب ذكر ما يقطع الصلاة) ابن ماجه كتاب اقامة الصلاة باب ما يقطع الصلاة